تین آر (انگریزی: The three Rs)[1] انگریزی الفاظ سے بننے والے تین الفاظ کو ان کے پہلے یا نمایاحرف آر کی وجہ سے اشارہ کرتے ہیں۔ یہ نمایاں حرف آر ہے۔ اور الفاظ ریڈنگ (پڑھنا)، رائٹنگ (لکھنا) اور اریتھمیٹیک (حساب کتاب) ہیں۔ یہ وہ بنیادی صلاحیتیں ہیں جو دنیا کے کسی زبان بھی کے اسکول اور ذریعہ تعلیم میں لازمًا پڑھائے جاتے ہیں۔ یہ صلاحیتیں کسی بھی شخص کو زندگی کے ہر موڑ پر کام آتے ہیں۔ اس محاورے کا اختراع 1818ء میں "دی لیڈیز میگزین" میں ایک خانہ پری کے مواد کے طور کیا گیا تھا۔ کچھ لوگ اس محاورے کی ایجاد کو سر ولیم کرٹیس اول بارونیٹ کی ایک 1795ء کی تقریر سے منسوب کرتے ہیں۔ تاہم 'دی میرر آف لیٹریچر، امیوزمینٹ اینڈ انسٹرکشن' اس پر شک کا اظہار کیا گیا ہے۔ [2]

اہمیت ترمیم

تعلیم کا آغاز حرف شناسی سے ہوتا ہے۔ مثلًا اردو میں الف سے انڈا، انار جیسے ہر حرف سے بننے والے الفاظ سمجھائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ حروف کی مختلف شکلوں کی پہچان سمجھائی جاتی ہے، جیسے کہ حرف ب کسی طرح بات، چُبھن اور خواب جیسے الفاظ میں مختلف طور سے لکھا جاتا ہے۔ کچھ الفاظ میں حرف ملا کر اور جدا گانہ، دونوں طور پر لکھے جاتے ہیں، جیسے کہ بہ طور اور بطور۔ کچھ حرف مخصوص زبان سے ماخوذ الفاظ کے کے لیے مخصوص ہیں۔ مثلًا عربی کتاب عمدۃ القاری میں حرف ۃ جو اردو میں عام طور سے مستعمل نہیں ہے۔ عربی کہاوت نسلًا بعد نسلٍ میں زیریں تنوین کو صرف ایک کہاوت میں مستعمل ہے۔ اردو میں دو الفاظ کو عام زبان کے الفاظ ملانے کے لیے کا یا کی کا استعمال ہوتا ہے۔ جب کہ عربی الفاظ جیسے کہ کثیر الاستعمال میں ال کا استعمال ہوتا ہے اور فارسی میں زیر اضافت کا استعمال ہوتا ہے، جیسے کہ طرزِ عمل میں ہے۔ اس طرح کے کئی پہلو لکھنے پڑھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔ نیز ہمہ لسانی مجموعے کی وجہ سے اردو میں عام اور آم ہم آواز ہو کر بھی مختلف المعانی اور اختلاف حروف کے ساتھ لکھے جاتے ہیں۔ حساب کتاب جو ریاضی کی ایک شاخ ہے، کسی بھی انسانی معاملے کو طے کرنے میں اشد ضروری ہے۔ یہاں معاملہ صرف دو اور دو چار کا نہیں ہوتا ہے۔ ایک خاندان کی ماہانہ کھپت، آمدنی اور اخراجات میں تال میل اور اسی طرح سے کئی اور باتوں کے لیے صحیح حساب کرنے کی صلاحیت کا ہونا ضروری ہے، اگر چیکہ ایسا شخص بھلے ہی کوئی ریاضی دان نہ ہو۔ اس لیے تین آر بنیادی اسکولی تعلیم کے لیے بے حد ضروری ہے۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم