ت خلیہ
(ت خليہ سے رجوع مکرر)
ت خلیات (T cells) اصل میں خون میں پائے جانے والے ایسے خلیات کو کہا جاتا ہے کہ جن کا تعلق سفید خونی (WBCs) کی ایک ذیلی قسم سے ہوتا ہے۔
وجہ تسمیہ
ترمیمان خلیات کو ت خلیہ کہنے کی وجہ یہ ہے کہ ان خلیات کی نمو میں تـوتـہ (thymus) نامی غدود کا اہم کردار ہوتا ہے اور اسی توتہ کے نام کے پہلے حرف یعنی ت پر ان خلیات کو ت خلیات کہا جاتا ہے، اسی طرح انگریزی میں بھی ان کو thymus کی نسبت سے T-cells کہا جاتا ہے۔
دھوپ کا اثر
ترمیمسورج کی روشنی کے طیف (spectrum) میں سے نیلی روشنی جلد کی گہرائی تک جاتی ہے اور ت خلیہ (T cells) کو حرکت دیتی ہے۔ دھوپ کھانے سے ت خلیہ مزید توانا اور طاقتور ہوکر امراض سے لڑنے کے قابل ہوتے ہیں۔[1]