ثریا بی بی
ثریا بی بی (پیدائش 4 جنوری 1979ء) ضلع بالائی چترال سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون پاکستانی سیاست دان ہیں۔ وہ فی الحال فروری 2024ء سے خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی میں بطور ڈپٹی سپیکر اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔[1]ثریا بی بی 2007ء میں مسلم لیگ چھوڑ کر باقاعدہ طور پر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے پارٹی میں خواتین کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے دن رات محنت کرتی رہی اور 2008ء کے عام انتخابات میں پارٹی اور پارٹی منشور کو گھر گھر پہنچانے میں بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے دیکھتے ہی دیکھتے مقامی خواتین کی تنظیم سازی اور پارٹی مفاد کی خاطر دوردراز علاقوں میں خواتین کو متحد کرنے کے علاوہ 2013ء اور 2018ء کے عام انتخابات میں پارٹی کے لیے کاوشیں کیں۔
ثریا بی بی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
شہریت | پاکستان |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
تعارف
ترمیمثریا بی بی نور عالم خان (مرحوم) کی صاحبزادی ہیں جو 4 جنوری 1979ء کو ضلع اپر چترال کے انتہائی دورافتادہ گائوں آوی میں پیدا ہوئی۔ ابتدائی تعلیم و تربیت گورنمنٹ پرائمری اسکول آوی سے حاصل کرنے کے بعد مزید تعلیم و تربیت گورنمنٹ ہائی اسکول بونی سے بہترین نمبروں کے ساتھ پاس کی۔ اپنے تعلیمی سالوں کے دوران ثریا بی بی ہونہار طالبہ کے طور پر جانی جاتی تھیں تاہم سخت ترین تعلیمی مشکلات اور دوردراز سفری مشکلات اور مقامی طالبات کے لیے حصول تعلیم میں درپیش مختلف دشواریوں کے باوجود اپنا تعلیمی سفر جاری رکھتے ہوئے بالترتیب سوشیالوجی اور اردو مضامین میں ایم اے تعلیم مکمل کرنے کے بعد مقامی پرائیویٹ آساس پبلک اسکول سے بطور پرنسپل اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور نہایت طویل عرصے تک علاقے میں علم کی شمع جلانے میں کردار ادا کرتے ہوئے مقامی بہن بیٹیوں کو علم کی روشنی سے روشناس کراتی رہیں چونکہ ثریا بی بی علاقے کے علمی، سیاسی اور سماجی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اس لیے ایک عرصے تک درس و تدریس کے شعبے کے ساتھ منسلک رہنے کے بعد علاقے کی پسماندگی کو دیکھتے ہوئے مقایم خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کی بھرپور آواز بلند کرنے کی خاطر درس و تدریس کے ساتھ ساتھ باقاعدہ طور پر سیاسی اور سماجی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا شروع کر دیا۔[2] انھوں نے 2024ء کے عام انتخابات میں PK-1 اپر چترال سے پاکستان تحریک انصاف /آزاد امیدوار کے طور پر حصہ لیا۔ انھوں نے 18914ء ووٹ حاصل کیے۔ ان کے دوسرے نمبر پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے شکیل احمد رہے جنھوں نے 10533ء ووٹ حاصل کیے۔ [3] [4]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ https://www.geo.tv/latest/533056-suriya-bibi-who-is-ptis-nominee-for-kp-deputy-speaker
- ↑ https://www.pakp.gov.pk/members/suriya-bibi-pk-01-2024/
- ↑ "PK-1 Election Result 2024 Chitral Upper, Cadidates List"
- ↑ "Chitral Times - چترال اپرکے صوبائی نشست پی کے ون کے نتائج موصول ، پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار ثریا بی بی بھاری اکثریت سے کامیاب قرار"۔ 9 February 2024[مردہ ربط]