ثقافت پذیری
ثقافت پذیری (انگریزی: Acculturation) ایک ایسا طریقہ ہے جس کے تحت سماجی، نفسیاتی اور ثقافتی تبدیلی ابھرتی ہے جب دو ثقافتیں آمنے سامنے ہوتی ہیں اور ایک دوسرے پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ ثقافت پذیری میں ایک فرد نئے تہذیبی ماجول کو قبول کرتا ہے، عادات و اطوار اپناتا ہے اور اس نئے ماحول سے خود کو ہم آہنگ کرتا ہے۔ مختلف النوع ثقافتوں سے لوگ نئی ابھرتی ثقافت میں خود کو ڈھالتے ہیں، جس میں رائج ثقافت کا حصہ بننا، ان کی رسموں کو اپنانا، مگر ساتھ ہی اپنے ثقافتی اقدار اور روایات کی پاسبانی بھی کی جاتی ہے۔ ثقافت پذیری کے اثرات کو رائج ثقافت کے بعینہ اختیار کر لینے اور آمیزشی ہم آہنگی، دونوں صورتوں میں دیکھے جاتے ہیں۔ [1]
اسکارف اور مغربی ثقافت
ترمیممغربی ثقافت میں حجاب اور اسکارف کے خلاف مشرقی ثقافت سے کافی متصادم رائے پائی جاتی ہے۔ تاہم وہاں جاکر بسنے والے جس طرح ان ملکوں کے طور طریقے اپنا رہے ہیں، وہیں وہاں کے عوام کی جانب سے ان طریقوں کو قبول کرنے کا جذبہ بھی پایا جا رہا ہے۔
2016ء میں کینیڈا کے ایک ٹی وی چینل ’سٹینیوز‘ (سٹی نیوز)، ٹورنٹو نے اپنی گیارہ بجے رات کی نشریات میں صحافی جنیلہ ماسا کو پہلی بار ان کے اسکارف کے ساتھ ٹی وی پر خبریں پڑھنے کی اجازت دی۔جنیلہ ماسا کی نیوز پروڈیوسرکا کہنا تھا کہ یہ کینیڈا کی براڈ کاسٹنگ کی تاریخ میں کسی اسکارف پہننے والی خاتون صحافی کے ٹیلی ویژن پر نظر آنے کا پہلا واقعہ ہے۔ جنیلہ ماسا نے اس موقعے پرایک جذباتی ٹویٹ کی ۔ جس میں انھوں نے لکھا کہ ’’ آج کی رات صرف میرے لیے اہم نہیں ۔ میرا نہیں خیال کہ کینیڈا میں کسی خاتون نے اس سے پہلے حجاب پہن کر خبریں پڑھی ہوں۔' [2]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ Cole، Nicki Lisa؛ Cole، Ph D. Nicki Lisa؛ journalist، Ph D. is a freelance؛ California، has taught a range of sociology courses at the University of؛ Barbara، Santa؛ College، Pomona۔ "Understanding Acculturation"۔ ThoughtCo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-12-09
- ↑ سکارف کی قبولیت کی بحث اور میڈیا