مانچسٹر یونائیٹڈ اور شمالی آئرلینڈ کے فٹ بال کے سابق کھلاڑی۔ شمالی آئرلینڈ کے شہر بیلفاسٹ میں پیدا ہوئے۔ بیسٹ مانچیسٹر یونائیٹڈ کی طرف سے کھیلتے تھے اور انھوں نے اپنے کلب کو 1965ء اور 1967ء میں فرسٹ ڈویژن ٹائٹل اور 1968ء میں یورپین کپ جتوایا۔ انھیں 1968 میں یورپین فٹ بالر آف دی ایئر کا خطاب دیا گیا۔ انھوں نے ماچیسٹر یونائیٹڈ کی طرف سے 466 میچ کھیلے اور 178 گول کیے۔ انھوں نے شمالی آئرلینڈ کی طرف سے کھیلتے ہوئے 37 میچوں میں 9 گول کیے۔ بے شمار دولت کمائی لیکن عیاشیوں میں اڑا ڈالی۔ ایک مرتبہ جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کی ساری دولت کہاں گئی تو انھوں نے کہا: ’میں نے اپنی دولت شراب، پرندوں اور تیز رفتار کاروں پر خرچ کر دی اور باقی ساری ویسے ہی لٹا دی۔ لندن میں ان کا انتقال ہوا۔

جارج بیسٹ

حوالہ جات

ترمیم