جارو سیلو شیفرڈ جارو سیلو شیفرڈ / چیک ری پبلک

ولادت 1910۔ موت 1986

پراگ کے مضافات "ززکو" میں پیدا ھوئے۔ بیس/20 سال کی عمر میں کمیونسٹ پارٹی میں شامل ھوئے۔ ان کی پہلی نظم 1921 میں چھپی۔1929 میں اختلاف کی بنا پر کمیونسٹ پارٹی سے خارج کر دیا گیا اور ان کو جبرٰا صحافت سے بھی بے دخل کر دیا گیا تو انھوں نے اپنی تمام تر توجہ ادب پر مرکوز کر دیں۔ 1945-1948 کے دوران وہ ادبی مجّلے "کائے ٹس" کے مدیر رہے۔ شروع میں ان کی نظمیں رومانی، شہوانی اور قومی نوعیت کی ھوتی تھیں۔ بعد میں ڈاڈا، سریلسٹ اور آون گار تحریک سے بھی متاثر ھوئے۔ شیفرڈ نے اپنے دوست 'فرینکیتک ھروبیں' کے ساتھ مل کر چک ادب کی آزادی کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ 1984 میں انھیں ادب کے نوبل انعام سے نوازہ گیا۔



اس مضمون کو مزید توجہ کی ضرورت ہے

  • اگر دوسرے وکیپیڈیا پر اس عنوان کا مضمون موجود ہے تو اس صفحے کا ربط دوسری زبان کے وکی سے لگانے کی ضرورت ہے۔
  • اگر بڑے پیراگراف موجود ہیں تو ان کو مناسب سرخیوں میں تقسیم کرنے کی ضرورت ہے۔
  • اس صفحے میں مناسب زمرہ بندی کی ضرورت ہے۔بہتر ہے کہ اگر اس صفحے کا انگریزی صفحہ موجود ہے تو اس کے زمرہ جات نقل و چسپاں کر دئیے جائیں۔

اس کے بعد اس سانچہ کو ہٹا دیا جائے۔