ماہنامہ ڈائجسٹ ، پاکستان کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اردو ڈائجسٹ ہے۔ عام طور پر اس کے کل صفحات کی تعداد 290 سے 320  کے درمیان ہوتی ہے۔ اس رسالے  کا اجرا جنوری 1972ء میں ہوا تھا۔ تب سے ہی یہ ڈائجسٹ آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کا باقاعدہ ممبر ہے۔ یہ ایک فیملی اردو میگزین ہے جو پاکستان کے عوام کے ہر طبقے میں بہت زیادہ مقبول ہے۔


اس ڈائجسٹ کے فائونڈر معراج رسول ہیں اور ایڈیٹر انچیف عذرا رسول ہیں۔ اس رسالے میں سوشل، رومینٹک اور تاریخی ناولز شائع ہوتے ہیں۔برصغیر کے بڑے قلمکاروں محی الدین نواب، الیاس سیتا پوری،ضیاء تسنیم بلگرامی،اور ایم اے راحت کے ناولز اس ڈائجسٹ میں اکثر شائع ہوتے ہیں۔


جاسوسی ڈائجسٹ کے ماہانہ اہم سلسلے:

·     چینی نکتہ چینی

اس سلسلے میں ایڈیٹر ریڈرز کے سوالات کے جوابات دیتے ہیں۔ ایڈیٹرقارئین کی آراء  اور تجاویز پر سیر حاصل گفتگو  کرتے ہیں۔قارئین کے خطوط کے جوابات رسالے میں شائع کیے جاتے ہیں۔

·     آتش کدہ:

یہ طاہر جاوید مغل کا مقبول سلسلہ وار ناول ہے جو کئی ماہ سے ایپی سوڈز کی صورت میں شائع ہو رہا ہے۔

·     نتیجہ خیز:

یہ حسام بٹ کا لکھا ہوا اردو ناول ہے جو ایپی سوڈز کی صورت میں باقاعدگی سے شائع ہوتا ہے۔یہ کہانی ان فنکاروں کے بارے میں ہے جو سڑکوں اور پارکوں پر بسیرا کیے ہوئے ہیں

·     جراثیم:

یہ زویا رضوان کا لکھا ہوا اردو ناول ہے جو ہر ماہ رسالے میں شائع ہوتا ہے۔یہ ایسے لوگوں کی کہانی ہے جو آسودگی کی تلاش میں در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔

·     کاریگر :

کاریگر ، محمد عفان آزاد کی لکھی ہوئی ایک خوفناک اور سنسنی خیز کہانی ہے۔ اس کہانی میں قدم قدم پر ناامیدی اور مشکلات سے نبرد آزما ہونے کی داستان بیان کی گئی ہے۔

·     ٹائپ رائٹر :

طارق سعید کی لکھی ہوئی اس کہانی میں زندگی کی سڑک پر دوڑتے ہوئے اہم کرداروں کی بھاگ دوڑ کی عکاسی کی گئی ہے۔