جامعتہ الہدایہ، جے پور
جامعۃ الہدایہ، جے پور ممتاز مدارس اسلامیہ ہندیہ میں سے ایک ہے۔ اس جامعہ میں علوم اسلامیہ کے ساتھ ساتھ ضروی سائنس و ٹیکنالوجی کی تعلیم کا بطور خاص خیال رکھا گیا ہے۔ اس کی تاسیس 1986ء میں راجستھان کے دار الحکومت جے پور کے قریب اسلامی اسکالر مولانا عبد الرحیم مجددی نے رکھی تھی۔ 173 ایکڑ اراضی پر پھیلے اس مقبول دانشگاہ میں جدید تعلیمی ادارے کے تمام ضروری انفراسٹرکچر موجود ہیں۔ جامعہ کے کئی شعبوں میں سیکڑوں طلبہ مختلف شعبہائے علوم میں تعلیم حاصل کرتے ہیں۔؛ لیکن اب آپسی خانہ جنگی کی وجہ سے پہلے جیسا کچھ نہیں رہا ہے؛ بل کہ فضل الرحیم صاحب اپنے بھائی کو بے دخل کرکے تمام کالے سفید کے مالک ہو گئے ہیں اور اپنے قرضوں سے نجات پانے کے لیے ایک جز وقتی کمیٹی بنا دی ہے جو صرف اندرون خانہ خامیوں کو لیپا پوتی کے ذریعے سے چھپا رہی ہے [1] [2] [3] [4]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Jamea-Tul-Hidaya"۔ www.jameatulhidaya.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 دسمبر 2021
- ↑ "Ifta department at Jamea Tul Hidaya opened with inauguration of online classes"۔ The Siasat Daily (بزبان انگریزی)۔ 2021-08-03۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 دسمبر 2021
- ↑ "Modernising madarsas - Times of India"۔ The Times of India۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 دسمبر 2021
- ↑ "The Milli Gazette"۔ www.milligazette.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 دسمبر 2021