جے پور
جے پور جسے 'گلابی شہر' کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، بھارت میں راجستھان ریاست کا دار الحکومت ہے۔ عام طور پر یہ جے پور کے نام سے مشہور قدیم رجواڑے کا بھی دارالحکومت رہا ہے۔ اس شہر کے قیام 1728 میں ابےر کی مہاراجہ جيسه دوم نے کی تھی۔ جے پور اپنی خوش حال تعمیرات روایت، سرس - ثقافت اور تاریخی اہمیت کے لیے مشہور ہے۔
جے پور | |
---|---|
(ہندی میں: जयपुर)(انگریزی میں: Jaipur) | |
تاریخ تاسیس | 1727 |
انتظامی تقسیم | |
ملک | بھارت [1] [2][3] |
دار الحکومت برائے | |
تقسیم اعلیٰ | ضلع جے پور |
جغرافیائی خصوصیات | |
متناسقات | 26°55′00″N 75°52′00″E / 26.916666666667°N 75.866666666667°E [5] [6] |
رقبہ | 467 مربع کلومیٹر [7] 2185 ہیکٹر (2011)[8] 710 ہیکٹر 2205 ہیکٹر |
بلندی | 431 میٹر [5] |
آبادی | |
کل آبادی | 3073350 (2011)[9] |
مزید معلومات | |
جڑواں شہر | |
اوقات | متناسق عالمی وقت+05:30 [5] |
گاڑی نمبر پلیٹ | RJ-14[10] |
رمزِ ڈاک | 302001[11] |
فون کوڈ | 141[12] |
قابل ذکر | |
باضابطہ ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
جیو رمز | 1269515 |
درستی - ترمیم |
مغل راجپوت فنِ تعمیر کا نمونہ ہندوستانی ریاست راجستھان کا صدر مقام اور سب سے بڑا شہر، جسے 18 نومبر 1727 کو کچواھا راجپوت خاندان کے مہاراجا سوائے جے سنگھ ثانی نے بسایا اور اسی کی نسبت اس کا نام جے پور ہوا۔ جے سنگھ کا دور حکومت 1699 سے 1744 تک ہے۔ اندازہ 3 ملین کی آبادی والا یہ شہر گلابی شہر بھی کہلاتا ہے۔ جس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ سوائے رام سنگھ کے دور میں انگلستان کے ولی عہد پرنس آف ویلز جو بعد میں ایڈورڈ ہفتم کے لقب سے تخت نشیں ہوئے، جب یہاں آئے تو اظہار مسرت و استقبال کے لیے شہر کو گلابی رنگ دیا گیا۔ جو آج تک برقرار رکھا گیا یہی رنگ اس کو بلاد العالم میں ممتاز کرتا ہے۔ اس سے پہلے جے سنگھ کا دار الخلافہ جے پور سے گیارہ کلومیٹر دور امبر نامی شہر تھا جہاں سے کثرت آبادی، قلت آب اور دیگر وجوہات کی بنا پر نقل مکانی کی ضرورت محسوس کرتے ہوئے اس نے ایک نیا شہر بسانے کا فیصلہ کیا۔ شہر کی بنیاد رکھنے سے پہلے جے سنگھ نے ماہرین فن تعمیرات سے مشاورت کے ساتھ ساتھ اس فن پر دستیاب کتب سے بھی استفادہ کیا، بالآخر ایک برہمن بنگالی ماہرِ تعمیرات ودیادھر چکرورتی کو یہ ذمہ داری سونپی گئی جس نے ہندو فن تعمیر واستو شاسترا کے اصولوں کے تحت اس کا نقشہ تیار کیا اور یوں جے پور ایک شاہکار کی حیثیت سے منصہ شہود پر آیا۔ جے سنگھ کو فلکیات، ریاضی اور مابعد الطبعیات سے گہری دلچسپی تھی اس کے ساتھ ساتھ وہ اسے دفاعی لحاظ سے بھی مضبوط دیکھنا چاہتا تھا کیونکہ مرہٹوں کے ساتھ ہونے والی جنگوں کا اسے بخوبی اندازہ و تجربہ بھی تھا۔ ودیادھر چکرورتی نے ان سب کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا کام شروع کیا تھا۔ اس نے اسے نو حصوں میں منقسم کیا ، دو میں سرکاری عمارات اور محلات ہیں باقی سات عوام الناس کی رہاش کے لیے مخصوص کیے گئے، ایک مضبوط فصیل اور اس میں سات دروازے رکھے اور تمام عمارات کے بیچوں بیچ یعنی وسط شہر میں شاہی محل تعمیر کیا۔ اور جے سنگھ کے لیے ایک رصد گاہ بھی تعمیر کی۔ شہر کا بنیادی ڈھانچہ تقریبا چار سال میں مکمل ہو ا۔ شہر کی بنیادی صنعتیں دھات اور سنگ مرمر تھیں۔ قدیم درسگاہوں میں سنسکرت کالج1865، مدرسہ ہنری 1868 اور لڑکیوں کا کالج 1867 شامل ہیں۔ عمارات میں راج محل،ہوا محل، قلعہ جے گڑھ، جنتر منتر، جل محل، البرٹ ہال میوزیم، گووند دیو جی مندر،لکشمی نرائن مندر، باغ رام نواس وغیرہ شامل ہیں۔ جے پور سیاحوں کے لیے بے پناہ کشش رکھتا ہے۔ 2008 میں اسے ایشیا کا ساتواں بڑا سیاحتی مرکز قرار دیا گیا تھا۔ شخصیات میں حسرت جے پوری، اکبر جے پوری، مولوی محمد یوسف جے پوری قابل ذکر ہیں۔[13]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Jaipur, capital of Rajasthan — اخذ شدہ بتاریخ: 22 مئی 2018
- ↑ "صفحہ جے پور في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 نومبر 2024ء
- ↑ "صفحہ جے پور في ميوزك برينز."۔ MusicBrainz area ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 نومبر 2024ء
- ↑ Jaipur-cultural capital of Rajasthan — اخذ شدہ بتاریخ: 22 مئی 2018
- ^ ا ب پ ت ناشر: نقشہ — Jaipur, Rajasthan, India — اخذ شدہ بتاریخ: 2 جون 2018
- ↑ "صفحہ جے پور في خريطة الشارع المفتوحة"۔ OpenStreetMap۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 نومبر 2024ء
- ↑ City profile — اخذ شدہ بتاریخ: 29 اکتوبر 2021
- ↑ مکمل کام یہاں دستیاب ہے: http://www.censusindia.gov.in/2011census/dchb/DCHB_Village_Release_2800.xlsx
- ↑ ناشر: مردم شماری — Jaipur City Census 2011 data — اخذ شدہ بتاریخ: 2 جون 2018
- ↑ Rajasthan RTO code — اخذ شدہ بتاریخ: 2 جون 2018
- ↑ ناشر: نقشہ — Jaipur Pin Code — اخذ شدہ بتاریخ: 2 جون 2018
- ↑ ناشر: نقشہ — Jaipur Std Code — اخذ شدہ بتاریخ: 2 جون 2018
- ↑ عائشہ کپور۔ "جے پور کے ہوٹل" (بزبان ہندی)۔ ی آرٹیکلز آن لائن۔ صفحہ: 0103[مردہ ربط]
ویکی ذخائر پر جے پور سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |