جامعہ اسلامیہ مرکز العلوم سونگڑہ

ہندوستانی اسلامی تعلیمی ادارہ

جامعہ اسلامیہ مرکز العلوم بھارتی ریاست اڈیشا کے ضلع کٹک میں واقع صوبے کا سب سے قدیم دیوبندی مکتب فکر سے تعلق رکھنے والا اسلامی تعلیمی ادارہ ہے۔

جامعہ اسلامیہ مرکز العلوم سونگڑہ
جامعہ اسلامیہ مرکز العلوم سونگڑہ کا سائن بورڈ
قسمجامعہ اسلامیہ
قیام1946 (78 برس قبل) (1946)
مہتممسید نقیب الامین برقی قاسمی
پتہتبلیغ نگر، ڈاک خانہ: کُود، ضلع کٹک، اڈیشا، بھارت
754221
ویب سائٹآفیشل ویب سائٹ

تاریخ ترمیم

جامعہ اسلامیہ مرکز العلوم سونگڑہ کی ابتدا دراصل ایک مکتب کی شکل میں ہوئی تھی، پھر 1945ء میں جب ”انجمن تبلیغ اسلام“ کا قیام عمل میں آیا، تو وہ مکتب انجمن کے زیر نگرانی آ گیا اور انجمن نے اس مکتب کو عربی مدرسے میں تبدیل کرکے اس کا نام ”مدرسہ عربیہ اسلامیہ سونگڑہ“ رکھا۔ پھر 29 دسمبر 1946ء کو محمد اسماعیل کٹکی انجمن کے مبلغ اور اس مدرسے کے صدر مدرس منتخب کیے گئے اور 7 مئی 1951ء کو انجمن کی جانب سے انھیں مستقل مہتمم مقرر کیا گیا۔[1][2][3]

 
جامعہ اسلامیہ مرکز العلوم سونگڑہ کا اندرونی منظر
 
جامعہ اسلامیہ مرکز العلوم کا بیرونی منظر
 
جامعہ اسلامیہ مرکز العلوم کا مغربی حصہ


1987ء میں امارت کانفرنس کے موقع پر مدرسے کے سابق مہتمم سید سراج الساجدین کٹکی قاسمی نے ”مدرسہ عربیہ اسلامیہ سونگڑہ“ سے منتقل کرکے مدرسے کا نام؛ ”مرکز العلوم مدرسہ عربیہ اسلامیہ سونگڑہ“ کر دیا، پھر انھیں کے ہی دور میں ”الجامعۃ الاسلامیۃ مرکز العلوم سونگڑہ“ نام ہوا اور اب یہ ادارہ ”جامعہ اسلامیہ مرکز العلوم سونگڑہ“ کے نام سے رجسٹرڈ ہے۔[1]

 
جامعہ اسلامیہ مرکز العلوم سونگڑہ کی مسجد مرکز المساجد

روز اول سے ہی سید حسین احمد مدنی اس مدرسے کے سرپرست رہے، پھر سید اسعد مدنی تا وفات اس کے سرپرست رہے اور موجودہ سرپرست سید ارشد مدنی ہیں۔[1]

 
جامعہ اسلامیہ مرکز العلوم سونگڑہ کا صدر دروازہ (بابِ اسماعیل)

مہتممین جامعہ ترمیم

شمار نمبر نام
(ولادت -
وفات)
مدتِ اہتمام
1 سید محمد اسماعیل کٹکی
(1914–2005ء)
1946ء ت 1993ء
2 سید سراج الساجدین کٹکی قاسمی
(1939-2006ء)
ت 1993ء 2006ء
3 عبد الحمید مرکزی
(متوفی: 3 اپریل 2018ء؛ بہ حیثیت صدر مہتمم)
2006ء 2018ء
4 سید نقیب الامین برقی
(پیدائش: ؟)
2006ء --

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب پ محمد روح الامین میُوربھنجی (13 جولائی 2023ء)۔ "مولانا سید محمد اسماعیل کٹکیؒ: حیات و خدمات (تجدید شدہ)"۔ hamarapayam.in۔ ہمارا پیام۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 ستمبر 2023ء 
  2. محمد قمر اسحاق (1996)۔ ہندوستان کے اہم مدارس۔ 1۔ نئی دہلی: انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز۔ صفحہ: 313 
  3. سید عبد الحفیظ کٹکی (جون 2004)۔ مجلس شوریٰ جامعہ رشدیہ ریاض العلوم سونگڑہ۔ رسول پور، سونگڑہ، ضلع کٹک: شعبہ نشر و اشاعت، جامعہ رشدیہ ریاض العلوم سونگڑہ۔ صفحہ: 11–20