جامعہ دارالعلوم عیدگاہ ٹوبہ ٹیک سنگھ
جامعہ دار العلوم عیدگاہ ٹوبہ ٹیک سنگھ ایک دینی ادارہ ہے جس کی بنیاد 1945ء میں مولانا سید اظہار الحق سہیل عباسی نور اللہ مرقدہ نے مدرسہ عربیہ اسلامیہ کے نام سے رکھی ۔ شروع میں یہ مرکزی جامع مسجد تالاب ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ساتھ ملحق تھا ۔ مگر پھر انجمن اصلاح المسلمین نے اس جامعہ کے لیے مرکزی عیدگاہ محلہ عیدگاہ کے ساتھ زمین خرید کی اور سن 2010 میں یہ جامعہ اس جگہ منتقل ہو گیا اور اسی وقت جامعہ کا نام مدرسہ عربیہ اسلامیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تبدیل کرکے جامعہ دار العلوم رکھ دیا گیا جو جامعہ دار العلوم عیدگاہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام مشہور ہو گیا ۔
جامعہ کے بانی و مہتمم اول حضرت مولانا سید اظہار الحق سہیل عباسی نور اللہ مرقدہ تھے
جامعہ کے مہتمم ثانی مولانا سید سلمان احمد عباسی نور اللہ مرقدہ تھے
جامعہ کے مہتمم ثالث حضر مولانا سید مطیع الرحمن عباسی شاہ صاحب نور اللہ مرقدہ تھے
جامعہ کے مہتمم ثالث و موجودہ مہتمم حضرت مولانا سید عبد الرحمن شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ ہیں
جامعہ سے اب تک ہزاروں علما و حفاظ طلبہ و طالبات تعلیم حاصل کرچکے ہیں اور اس وقت بھی تقریبا 250 کے قریب طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں ۔ مستحق طلبہ کا قیام و طعام اور علاج معالجہ جامعہ کی ہی ذمہ داری ہے ۔
جامعہ کے مشہور طلبہ میں
مولانا محمد اسلم شيخوپوري شہید رحمۃ اللہ علیہ
مولانا اعظم طارق شہید رحمۃ اللہ علیہ
مولانا سید جاوید حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ