جامع مسجد شیان چین کے صوبہ شانسی کے شہر شیان میں واقع ملک کی قدیم اور مشہور ترین مساجد میں سے ایک ہے۔

جامع مسجد شیان
Great Mosque of Xi'an
西安大清真寺
Great Mosque of Xi'an
جامع مسجد شیان
بنیادی معلومات
متناسقات34°15′48″N 108°56′11″E / 34.2633°N 108.9364°E / 34.2633; 108.9364
مذہبی انتساباسلام
ملکعوامی جمہوریہ چین
جامع مسجد شیان

اسے پہلی بار تانگ خاندان کے ژوان زونگ (685ء تا 762ء) کے دور حکومت میں شاہراہ ریشم کے مشرقی کنارے پر قائم کیا گیا تھا۔ بعد ازاں یہ کئی مرتبہ (خصوصاً منگ خاندان کے شاہ ہونگ وو کے دور حکومت میں) تعمیر نو کے مراحل سے گذری۔ یہ مسجد شیان کے مشہور ترین سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے اور آچ بھی چین کے مسلمان اسے عبادت گاہ کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ مسجد کے عام روایتی طرز تعمیر کے برعکس جامع مسجد شیان مکمل طور پر چینی طرز تعمیر کا شاہکار ہے۔ تاہم اس میں قرآنی آیات کی خطاطی ضرور کی گئی ہے۔ جامع مسجد شیان کا کوئی گنبد یا مینار نہیں۔

متعلقہ مضامین

ترمیم

نگار خانہ

ترمیم