جام ہایجیا
جام ہایجیا (انگریزی: Bowl of Hygieia) یا ہایجیا کا پیالہ ادویہ سازی کی ایک علامت ہے.قدیم یونانی مذہب اور رومی اساطیر میں ہایجیا کو صحت اور صفائی کا پتلا یا خدا کہا جاتا تھا۔ اور اسے طب کے خدا اسقلبیوس کی بیٹی سے منسوب کیا جاتا تھا۔ ایک عصا جس کے گرد سانپ لپٹا ہوتا تھا اسقلبیوس کی علامت تھا، جسے عصا اسقلبیوس کہتے ہیں۔ اور ایک پیالہ جس کے گرد سانپ لپٹا ہوتا تھا ہایجیا کی علامت تھا،جسے جام ہا یجیا کہتے ہیں.
جام ہایجیا کی علامت کا استعمال
ترمیمادویہ سازی میں جام ہایجیا کی علامت کا استعمال سنہ 1796 عیسوی سے ہو رہا ہے جب اسے پیرس کے انجمن دوا سازی کے لیے ایک سکہ پر چھاپا گیا۔ جسے عالمی طور پر مختلف انجمنان دوا سازی نے اپنایا. جن میں انجمن دوا سازی امریکہ ، انجمن دوا سازی کینڈا، انجمن دوا سازی آسٹریلیا شامل ہیں۔ پورپ کی دواسازی کی دوکانوں کے باہر جام ہایجیا کی علامت ایک عام نشان ہے۔ امریکا میں دواسازی کے لیے ہاون دستہ کی علامت استعمال ہوتی ہے.
-
یورپ
-
آسٹریا
-
جرمنی
-
ہنگری