جانکی بائی
جانکی بھوسلے (سابقہ گوجر) (1675ء – 2 مارچ 1700ء) مرہٹہ سلطنت کی ملکہ اور چھترپتی راجا رام اول کی زوجہ تھیں۔ جانکی بائی مرہٹہ سلطنت کے سپہ سالار اور رئیس جرنیل پرتاپ راؤ کی بیٹی تھیں۔[1] ان کے والد 24 فروری 1674ء کو نیساری کے مقام پر مغلوں سے جنگ کرتے ہوئے مارے گئے۔ اس وقت کے مرہٹہ سلطنت کے چھترپتی شیواجی کو جب اپنے اس قابل سالار کی موت کی خبر ملی تو انھیں سخت ملال ہوا۔
مہارانی جانکی بائی | |
---|---|
مرہٹہ سلطنت کی مہارانی | |
12 مارچ 1689ء – 2 مارچ 1700ء | |
شریک حیات | راجا رام چھترپتی |
خاندان | بھوسلے |
والد | پرتاپ راؤ گوجر |
پیدائش | 1675ء |
وفات | 2 مارچ 1700ء |
مذہب | ہندو مت |
پرتاپ راؤ کی وفات کے بعد شیواجی نے اپنے دوسرے فرزند دس سالہ راجا رام کا پانچ سالہ جانکی بائی سے بیاہ کیا۔ 7 مارچ 1680ء کو رائے گڑھ قلعہ میں دھوم دھام سے دونوں کی شادی ہوئی۔ اس شادی کے محض پچیس دن بعد جانکی بائی کے خسر چھترپتی شیواجی 3 اپریل 1680ء کو دار فانی سے کوچ کر گئے۔[2]
وفات
ترمیم2 مارچ سنہ 1700ء کو مختصر سی علالت کے بعد راجا رام اول محض تیئس برس کی عمر میں جل بسے۔ راجا رام کی آخری رسومات ادا کرتے وقت جانکی بائی نے خود کو اپنے شوہر کی چتا میں جلا کر خاک کر دیا اور یوں وہ ستی ہو گئیں۔