جان مورس جانی ٹیلر (پیدائش: 10 اکتوبر 1895ء اسٹینمور، سڈنی، نیو ساؤتھ ویلز)|وفات: 12 مئی 1971ء تورموررا، سڈنی، نیو ساؤتھ ویلز،) آسٹریلین کرکٹ اور رگبی یونین کے کھلاڑی تھے[2] اس نے نیونگٹن کالج 1906–1915ء اور سڈنی یونیورسٹی کے سینٹ اینڈریو کالج میں تعلیم حاصل کی۔ اس نے پہلی جنگ عظیم میں پہلی آسٹریلوی امپیریل فورس کے ساتھ بطور آرٹلری گنر خدمات انجام دیں اور جنگ کے اختتام پر اسے آسٹریلیا امپیریل فورسز کرکٹ ٹیم کا حصہ بننے کے لیے منتخب کیا گیا جس نے برطانیہ، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا میں 28 اول درجہ میچز کھیلے[3]

جانی ٹیلر
1921 میں ٹیلر
پیدائش10 اکتوبر 1895(1895-10-10)[1]
اسٹینمور، نیو ساؤتھ ویلز[1]
وفات12 مئی 1971(1971-50-12) (عمر  75 سال)[1]
ٹورامورا، نیو ساؤتھ ویلز
رگبی یونین کیریئر
قومی ٹیم
سال ٹیم ظہور (پوائنٹس)
1922[1] والیبیز 2[1] (15[1])
کرکٹ کی معلومات
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازی-
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ (کیپ 112)17 دسمبر 1920  بمقابلہ  انگلینڈ
آخری ٹیسٹ10 جولائی 1926  بمقابلہ  انگلینڈ
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ فرسٹ کلاس
میچ 20 135
رنز بنائے 997 6274
بیٹنگ اوسط 35.60 33.37
100s/50s 1/8 11/38
ٹاپ اسکور 108 180
گیندیں کرائیں 114 126
وکٹ 1 1
بولنگ اوسط 45.00 53.00
اننگز میں 5 وکٹ 0 0
میچ میں 10 وکٹ 0 0
بہترین بولنگ 1/25 1/25
کیچ/سٹمپ 11/0 68/0

کرکٹ کیریئر

ترمیم

جانی ٹیلر نے 1920ء اور 1926ء کے درمیان 20 ٹیسٹ کھیلے اور آسٹریلیا کے آرتھر میلی کے ساتھ 10ویں وکٹ کی شراکت کا ریکارڈ اپنے نام کیا، جو 1924/25ء میں سڈنی میں انگلینڈ کے خلاف قائم کیا گیا تھا یہاں تک کہ فل ہیوز اور ایشٹن ایگر نے 11 جولائی 2013ء کو توڑا[4] ٹیلر نے دو رگبی یونین ٹیسٹ بھی کھیلے۔ 1922ء میں نیوزی لینڈ ماؤریز کے خلاف والیبیز کے لیے بھی وہ میدان میں اترا۔

انتقال

ترمیم

جان مورس جانی ٹیلر 12 مئی، 1971ء تورموررا، سڈنی، نیو ساؤتھ ویلز میں 75 سال 214 دن کی عمر میں فوت ہوا۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ "John Taylor"۔ Scrum.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 جولا‎ئی 2010 
  2. https://en.wikipedia.org/wiki/Johnny_Taylor_(sportsman)#cite_note-2
  3. https://en.wikipedia.org/wiki/Johnny_Taylor_(sportsman)#cite_note-3
  4. https://en.wikipedia.org/wiki/Johnny_Taylor_(sportsman)#cite_note-3