10 اکتوبر
8 اکتوبر | 9 اکتوبر | 10 اکتوبر | 11 اکتوبر | 12 اکتوبر |
واقعات
ترمیم- 680ء – سانحۂ کربلا: اسلامی پیغمبر، محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے نواسے حسین ابن علی کو مع اہل خانہ و دیگر احباب کے خلافت یزید بن معاویہ میں میدان کربلا میں شہید کر دیا۔ مسلمان اس دن کو عاشورا کہتے ہیں۔
- 732ء – معرکہ بلاط الشہداء: مشرقی فرانس میں چارلس مارٹل کی کمان میں پوئتیے اور تؤغ کی افواج نے اموی فوج کو شسکت دے دی۔
- 1975ء – پاپوا نیو گنی اقوام متحدہ کا رکن بنا۔
- 2009ء – پاکستان کے شہر راولپنڈی میں بری فوج کے صدر دفتر جی۔ ایچ۔ کیو پر دہشت گردوں کے حملے میں چار حملہ آوروں سمیت 13 افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں آٹھ سکیورٹی اہلکار اور ایک راہگیر بھی شامل تھے۔ چار حملہ آوروں نے 28 افراد کو ایک قریبی عمارت میں یرغمال بنا لیا۔ 18 گھنٹے کے بعد کمانڈو ایکشن کے ذریعے 25 یرغمالیوں کو رہا کروا لیا گیا جبکہ 3 ہلاک ہو گئے۔
- 2015ء – ترکی کے دارالکومت انقرہ میں مرکزی ریلوے اسٹیشن کے نزدیک بم دھماکے میں 102 ہلاک اور 400 سے زائد افراد زخمی۔
ولادت
ترمیم- 1813ء – جوزپے وردی، اطالوی موسیقار (و۔ 1901ء)
- 1830ء – ازابیلا دوم (و۔ 1904ء)
- 1861ء – فرڈتجوف نانسن، ناروی مہم جو، سائنس دان اور انسانیت پسند، نوبل انعام یافتہ (و۔ 1930ء)
- 1900ء – ہیلن ہیس، امریکی اداکارہ (و۔ 1993ء)
- 1913ء – کلاوڈ سمن، فرانسیسی ناول نگار، نوبل انعام یافتہ (و۔ 2005ء)
- 1930ء – ایو شوواں، فرانسیسی کیمیا دان، نوبل انعام یافتہ (و۔ 2015ء)
- 1930ء – ہیرلڈ پنٹر، انگریز ڈراما نگار، فل منویس اور ہدایت کار نوبل انعام یافتہ (و۔ 2008ء)
- 1936ء – گر ہارڈ ارٹل، جرمن طبیعیات دان و کیمیا دان، نوبل انعام یافتہ
- 1954ء – ریکھا، بھارتی اداکارہ
- 1953ء – فاضل حسین علوی، اخباری اہل تشیع کے ایک بڑے عالم دین اور مناظر تھے۔
وفات
ترمیم- 19ء – جرمانیکس، رومی جنرل (پ۔ 15 ق م)
- 680ء – عباس بن علی، علی بن ابی طالب کے بیٹے
- 680ء – علی اکبر، حسین ابن علی کے بیٹے
- 680ء – علی اصغر، حسین ابن علی کے بیٹے
- 680ء – حبیب بن مظاہر اسدی
- 680ء – حسین ابن علی، علی بن ابی طالب کے بیٹے اور محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے نواسے (پ۔ 626ء)
- 680ء – حر بن یزید تمیمی
- 680ء – عبد اللہ بن مسلم
- 680ء – بریر بن خضیر ہمدانی
- 680ء – حنظلہ بن اسعد شبامی
- 680ء – زہیر بن قین
- 680ء – عابس بن ابی شبیب شاکری
- 680ء – مسلم بن عوسجہ اسدی
- 680ء – سعید بن عبد اللہ حنفی
- 680ء – انس بن حارث کاہلی
- 1659ء – ایبل تسمن، ڈچ تاجر اور مہم جو (پ۔ 1603ء)
- 1963ء – ایڈتھ پیاف، فرانسیسی گلوکارہ و اداکارہ (پ۔ 1915ء)
- 2011ء – جگجیت سنگھ، بھارتی گلوکار (پ۔ 1941ء)
- 2015ء – رچرڈ ایف ہیک، امریکی کیمیا دان، نوبل انعام برائے کیمیا یافتہ (پ۔ 1931)
- 2020ء- معروف عالم دین حضرت مولانا ڈاکٹر عادل خان صاحب کو کراچی میں شہید کر دیا گیا۔۔
تعطیلات و تہوار
ترمیمحوالہ جات
ترمیمویکی ذخائر پر 10 اکتوبر سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |