جان ویسلی
جان ویسلی 17جون 1703ء سموئیل اورسوسنہء ویسلی کے ہاں انگلستان میں پیدا ہوئے[1]۔ آپ کے والد سموئیل ویسلی ایک مسیحی مبلغ تھے اور آپ کی والدہ اپنی حکمت اور ذہانت کی وجہ سے مشہور تھیں [2]۔ آپ ایک انگریزی پادری اورالٰہیات دان تھے۔ آپ کا تعلق چرچ آف انگلینڈ سے تھا۔ آپ کی تخصیص بطور ڈیکن 1725ء میں ہوئی ۔ جان ویسلی کی بیوی کا نام میری ویزائل تھا۔ آپ نے ہمراہ اپنے بھائی چارلس ویسلی اور جارج وائٹ فیلڈ کے میتھوڈسٹ ازم کی بنیاد رکھی ۔ آپ 2 مارچ 1791ء میں خالقِ حقیقی سے جاملے [3]۔
جان ویسلی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
مذہب | پروٹسٹنٹ مسیحیت |
درستی - ترمیم |