جسمانی کشش (انگریزی: Physical attractiveness) ان قد و قال کی اثر انگیزی کا نام ہے جو کسی شخص کی جسمانی ساخت کو خوش نما یا خوب صورت بناتے ہیں۔ اس اصطلاح میں کئی بار جنسی کشش کے معانی بھی پیوست ہوتے ہیں، مگر یہ مختلف بھی ہو سکتے ہیں۔ کئی عوامل ہو سکتے ہیں جو کسی شخص کو کسی دوسرے شخص کی جانب کھینچ کر لے جاتے ہیں، جس میں جسمانی عوامل بھی ایک ہیں۔ جسمانی کشش میں ہی کچھ ایسے تصورات شامل ہیں جو سبھی انسانی ثقافتوں میں مشترک ہیں جیسے کہ چہرے کی دونوں جانب توازن کا ہونا[1] ، سماجی و ثقافتی طور پر منحصر صفات اور شخصی ترجیحات جو کسی فرد کے ساتھ مخصوص ہیں۔ [2]

کئی معاملات میں انسان کم شعوری کے ساتھ ہی فراست اور ایمانداری جیسی خصوصیات کو جسمانی کشش رکھنے والے لوگوں سے منسوب کرتا ہے۔[3]

وراثیاتی پہلو

ترمیم

اگرچہ پائیدار ازدواجی تعلقات میں جسمانی کشش، مشترکہ دلچسپیوں اور اقدار کا بڑا ہاتھ ہے، لیکن سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ ان کے نتائج کے مطابق ازدواجی خوشیوں میں جینیات کا بھی اہم کردار ہے۔ تقریباً 200 شادی شدہ افراد پر کی گئی ایک تحقیق کے نتیجے میں سائنسدانوں نے اندازہ لگایا کہ تقریباً 4 فیصد لوگوں کے ازدواجی سکون میں اس مخصوص جین کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔ اس تحقیق میں شامل 37 سے 90 سال کی عمر پر مشتمل جوڑوں نے اپنی شادی شدہ زندگی میں استحکام اور اطمینان کے حوالے سے ایک سروے مکمل کیا۔ بعد ازاں انھوں نے اپنے تھوک کے نمونے ٹیسٹ کے لیے دیے تاکہ محققین، مخصوص جین کی موجودگی کی جانچ کرسکیں۔ اس مخصوص جین کی تبدیلی اوکسی ٹوسن یعنی ’لَو ہارمون‘ میں پائی گئی، جو سماجی تعلقات اور ماں اور بچے کے تعلقات میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔[4]

اس سلسلے میں عالمی سطح پر کئی اور تحقیقیں بھی چل رہی ہیں۔ عام انسانوں میں سائنسی تحقیق کے بر عکس جنسی کشش کو ہی پائے دار رشتے داری کا اولین سبب سمجھا گیا ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. K Grammer، R Thornhill (October 1994)۔ "Human (Homo sapiens) facial attractiveness and sexual selection: the role of symmetry and averageness"۔ Journal of Comparative Psychology۔ 108 (3): 233–42۔ doi:10.1037/0735-7036.108.3.233۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 مئی 2019 
  2. V Zeigler-Hill، L L M Welling، TK Shackelford (2015)۔ Evolutionary Perspectives on Social Psychology۔ United States: Springer Science+Business Media۔ صفحہ: 329۔ ISBN 978-3-319-12697-5۔ ...why, despite broad agreement, we see a wide variety of personal preferences. 
  3. K Dion، E Berscheid، E Walster (December 1972)۔ "What is beautiful is good"۔ Journal of Personality and Social Psychology۔ 24 (3): 285–90۔ CiteSeerX 10.1.1.521.9955 ۔ PMID 4655540۔ doi:10.1037/h0033731 
  4. خوشگوار شادی میں مخصوص جین کا ہاتھ