جسم کی فنکاری (انگریزی: Body art) مصوری کا ایسا فن ہے جو یا انسانی جسم پر آزمایا جاتا ہے یا انسانی کو کام میں لاتے ہوئے کیا جاتا ہے یا انسانوں کے جسم کسی اور طرح بروئے کار لایا جاتا ہے۔ جسم کی فنکاری کی عام شکلوں میں گدنا اور جسم میں چھید کرنا ہے۔ جسم کی فنکاری ایک طرح کا مظاہری فن کی ذیلی شاخ ہے جس میں فن کار اپنے صحیح استعمال یا بے جا استعمال کرتے ہوئے اپنے مخصوص بیانات کا اظہار کرتے ہیں۔ اس سے بھی کہیں زیادہ شخت جسم کی فنکاری میں جسمانی اعضا کا انقطاع یا جسم کا اس کی تسلیم شدہ حد بندیوں سے کہیں زیادہ زور دے کر استعمال کرنا ہو سکتا ہے۔

ظاہری تبدیلیاں ترمیم

جسم کی فنکاری سے ہونے والی تبدیلیاں کبھی کبھی معمولی ہوا کرتی ہے۔ اس سے کبھی جسم کا کوئی ایک عضو یا ایک مخصوص حصہ متاثر ہوتا ہے۔ مگر یہ بھی دیکھا گیا ہے فن اور فیشن کے دلدادگان صرف اسی پر اکتفا نہیں کرتے۔ وہ یہی تبدیلی جسم کے دوسرے اعضا پر بھی پھیلاتے آئے ہیں۔ اس کی ایک مثال گدنا ہے، جس میں پورے جسم پر کوئی نشان یا علامت، تصویر، کلمات، وغیرہ نقش کیے جاتے ہیں۔[1] یہی جنون دیگر جسم کی فنکاریوں میں بھی دیکھا جاتا ہے، جیسے کہ باڈی پینٹنگ میں۔ حالانکہ اس فن میں جزوی اظہار کا رواج بھی عام ہے۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم