جعدہ بن ہبیرہ مخزومی
جعدہ بن ہبیرہ بن ابی وہب قرشی مخزومی تابعی ہیں، علی بن ابی طالب کے بھانجے اور حسن و حسین کے پھوپی زاد بھائی ہیں۔ان کی والدہ ام ہانی بنت ابی طالب ہیں۔[1] رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانے میں ولادت ہوئی لیکن صحبت نہ مل سکی۔[2]
جعدہ بن ہبیرہ مخزومی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
والد | ہبیرہ بن ابی وہب |
والدہ | ام ہانی بنت ابی طالب |
درستی - ترمیم |
نسب
ترمیمولدیت: جعدہ بن ہبیرہ بن ابی وہب بن عمرو بن عائذ بن عمران بن مخزوم۔[3] والدہ: ام ہانی بنت ابی طالب بن عبد المطلب بن ہاشم بن عبد مناف بن قصی۔[3]
زندگی
ترمیمعسقلانی، بغوی اور ابن سکن نے لکھا ہے کہ: جعدہ کی ولادت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے عہد میں ہوئی،[2] ان کی والدہ ام ہانی بنت ابی طالب تھیں جو علی بن ابی طالب کی بہن تھیں۔ شیخ طوسی نے ان کا شمار اصحاب رسول میں کیا ہے۔[4] ابن مندہ نے لکھا ہے: «ان کی صحابیت میں اختلاف ہے»۔ بخاری نے لکھا ہے:«صحابیت ثابت ہے»۔ حاکم نیشاپوری نے اپنی تاریخ میں لکھا ہے: «کہا جاتا ہے کہ ان کی رویت (رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھنا) ثابت ہے»۔ ابن حبان کہتے ہیں: «مجھے ان کی صحابیت کے متعلق کوئی قابل اعتماد صحیح بات معلوم نہیں ہے»۔[2] جعدہ خراسان میں علی بن ابی طالب کے والی تھے، ان کی وفات معاویہ بن ابو سفیان کے زمانے میں ہوئی۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ جعدة بن هبيرة المخزومي - الشیعة. آرکائیو شدہ 2020-12-16 بذریعہ وے بیک مشین
- ^ ا ب پ الإصابة في تمييز الصحابة، المكتبة الشاملة.
- ^ ا ب كتاب الثقات للعجلي، المكتبة الشاملة.
- ↑ جعدة بن هبيرة. آرکائیو شدہ 2020-08-15 بذریعہ وے بیک مشین