جغرافیائی منطقہ (انگریزی: geographical zone) سطح زمین کو جغرافیائی لحاظ سے پانچ عرض بلد منطقہ جات میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ان منطقہ جات فرق آب و ہوا کی وجہ سے ہے۔ یہ پانچ منطقے درج ذیل ہیں۔

1. منطقہ باردہ شمالی (North Frigid Zone):

منطقہ باردہ شمالی، قطب شمال (North Pole) یعنی 90 درجے عرض بلد شمال اور دائرہ قطب شمالی (Arctic Circle) یعنی '33،°66 عرض بلد شمال کے درمیانی علاقے پر مشتمل ہے اور یہ تقریبا سطح زمین کے 4.12 فی صد رقبے کو گھیرے ہوئے ہے۔

2. منطقہ معتدلہ شمالی (North Temperate Zone):

منطقہ معتدلہ شمالی، دائرہ قطب شمالی (Arctic Circle) یعنی '33،°66 عرض بلد شمال اور خطِ سرطان (Tropic of Cancer) یعنی '27 ,°23 عرض بلد شمال کے درمیانی علاقے پر مشتمل ہے اور یہ تقریبا سطح زمین کے 25.99 فی صد رقبے کو گھیرے ہوئے ہے۔

3. منطقہ حارہ (Tropical Zone):

منطقہ حارہ، خطِ سرطان (Tropic of Cancer) یعنی '27 ,°23 عرض بلد شمال اور خطِ جدی (Tropic of Capricorn) یعنی '27 ,°23 عرض بلد جنوب کے درمیانی علاقے پر مشتمل ہے اور یہ تقریبا سطح زمین کے 39.78 فی صد رقبے کو گھیرے ہوئے ہے۔

4. منطقہ معتدلہ جنوبی (South Temperate Zone):

منطقہ معتدلہ جنوبی، خطِ جدی (Tropic of Capricorn) یعنی '27 ,°23 عرض بلد جنوب اور دائرہ قطب جنوبی (Antarctic Circle) یعنی '33،°66 عرض بلد جنوب کے درمیانی علاقے پر مشتمل ہے اور یہ تقریبا سطح زمین کے 25.99 فی صد رقبے کو گھیرے ہوئے ہے۔

5. منطقہ باردہ جنوبی (South Frigid Zone):

منطقہ باردہ جنوبی، قطب جنوب (South Pole) یعنی 90 درجے عرض بلد جنوب اور دائرہ قطب جنوبی (Antarctic Circle) یعنی '33،°66 عرض بلد جنوب کے درمیانی علاقے پر مشتمل ہے اور یہ تقریبا سطح زمین کے 4.12 فی صد رقبے کو گھیرے ہوئے ہے۔