جغرافیہ لاہور (Geography of Lahore) پاکستان کی زمین اور آب و ہوا کے لحاظ سے مختلف خصوصیات کا حامل ہے۔ اس کے شمال اور مغرب میں ضلع شیخوپورہ، مشرق میں واہگہ اور جنوب میں ضلع قصور واقع ہیں۔ دریائے راوی لاہور کے شمال مغرب میں بہتا ہے۔ لاہور شہر کا کل رقبہ 1014 مربع کلومیٹر ہے جو اب بھی بڑھتا جا رہا ہے۔

دریائے راوی لاہور کے شمال مغرب میں بہتا ہے

آب و ہوا

ترمیم

ملک کے دیگر حصوں کی طرح لاہور میں بھی چار موسم ہوتے ہیں۔

موسم گرما کے مہینوں مئی تا جولائی کے دوران درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ موسم گرما کے بعد مون سون میں بھاری بارشوں کا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔ موسم سرما میں درجہ حرارت 0 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی نیچے جا سکتا ہے۔

نقل و حمل

ترمیم

لاہور ملک کے باقی حصوں کے ساتھ فضائی، ریل اور سڑک کے ساتھ رابطہ میں ہے۔ لاہور میں فضائی نقل و حمل کے لیے علامہ اقبال بین الاقوامی ہوائی اڈا موجود ہے۔ لاہور ایک اہم ریلوے جنکشن ہے اور بڑے شہر اس سے موبوط ہیں۔ لاہور نیشنل ہائی وے اور موٹروے سے دوسرے شہروں سے مربوط ہے۔ برصغیر دور کی ایک اہم تاریخی گرانڈ ٹرنک روڈ جسے شیر شاہ سوری نے بنوایا تھا لاہور سے بھی گزرتی ہے۔