جل تھلیے
جل تھلے کے جسم کو سر ، دھڑ اور دم حصوں میں تقسیم کیا گیا۔
جل تھلیے (انگریزی: Amphibian)خشکی اور تری دونوں میں رہنے والے جانداروں کو کہا جاتا ہے۔ یہ جاندار ریڑھ کی ہڈی والے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ عام طور پر مادہ تازہ پانی میں انڈے دیتی ہے اور سورج کی گرمی سے بچے نکلتے ہیں۔ ماہرین انھیں مچھلیوں اور حشرات الارض کے بیچ کے جاندار تصور کرتے ہیں۔ ان میں مینڈک اور نیوٹ شامل ہیں۔