جل شاہ
جل شاہ[1] (انگریزی: Jal Shah) (ولادت: 17 دسمبر 1982ء) ایک نیپالی اداکارہ ہیں جو 1990 کی دہائی کے آخر میں مشہور تھیں۔[2][3][4] وہ فی الحال امریکا میں رہتی ہیں۔ وہ ایک بہت ہی مقبول نیپالی اداکارہ ہیں۔ انھوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1994 میں شریسوتھانی نامی ایک مذہبی فلم سے کیا تھا جس میں ان کا کردار چھوٹا سا تھا۔ انھوں 1996 میں اشتہاری فلم اوتار سے فلمی دنیا میں قدم میں رکھا۔ اس وقت وہ صرف 14 سال کی تھیں۔
جل شاہ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1975ء (عمر 48–49 سال) نیپال |
شہریت | نیپال |
عملی زندگی | |
پیشہ | ماڈل ، ادکارہ |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
جل شاہ نے 50 سے زیادہ نیپالی فلموں میں کام کیا ہے۔ 1998 میں جاری ہونے والی فلم تھلڈائی ان کی پہلی سپر ہٹ کالی وڈ فلم جس میں انھوں نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ اس فلم میں انھوں نے مقبول اداکار شیو شریستھا کے ساتھ کام کیا تھا۔ جل شاہ اس فلم میں خاص طور پر فلمی گانے "سونا سونا صنم" کو ناظرین نے بے حد پسند تھا۔ وہ ہر طرح کا کردار کرنے میں مہارت رکھتی ہیں۔ ان کرداروں میں سادہ دیہاتی لڑکی، ایک مکمل گھریلو خاتون، یہاں تک کہ ایک جدید لڑکی کا کردار شامل ہیں۔ لیکن وہ اپنے جذباتی کردار کے لیے سب سے زیادہ مشہور ہیں۔
فلمو گرافی
ترمیمسال | نام | کردار |
---|---|---|
1996 | اوتار | |
1997 | ایشور | |
1997 | شنکر | |
1998 | گھمٹو | |
1998 | تھلڈائی | |
1999 | نیپالی بابو | |
1999 | ایک نمبر کو پاخے | |
1999 | نتا رگت کو | |
2000 | نیپال پیارو چھا | |
2001 | بہاری | |
2001 | آشیرآباد | |
2001 | بادل پری | انجلی |
2001 | یو میاکو ساگر | |
2002 | سنیاس | |
2003 | جی بھو رامراؤ بھو | نابینا |
2003 | جیٹھھو کانچو | |
2005 | راجو راجا رام | |
2005 | کرودھ | |
2006 | مزدور | پوجا |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Jal Shah Biography"
- ↑ "Jal Shah"۔ filmnepal.com۔ مورخہ 2020-10-19 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-03-28
- ↑ "songsnepali.net"۔ مورخہ 2014-07-14 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-03-28
- ↑ "Jal Shah » Nepali Movies, Nepali Films"۔ xnepali.net