جمال عواد (9 اگست 1955 - 6 نومبر 2004) مصری اسکواش کھلاڑی تھے۔ وہ امصری اسکواش کھلاڑی محمد عواد کے چھوٹے بھائی تھے۔ [1] عواد 1976 میں مصری قومی چیمپیئن بنے اور 1977 اور 1978 میں برطانوی امیچر چیمپئن شپ جیتی۔ وہ 1982 کے ورلڈ ماسٹرز اور 1983 کے برٹش اوپن دونوں میں جہانگیر خان کے رنر اپ رہے۔

وہ میچ جس کے لیے عواد کو سب سے زیادہ یاد کیا جاتا ہے وہ 1983 میں چیچسٹر اوپن میں جہانگیر کے خلاف ہوا تھا، جس نے اسکواش کے طویل ترین میچ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ پہلی گیم خود اسکواش میچ میں سب سے طویل سنگل گیم کا ریکارڈ تھا، کیونکہ عواد نے 1 – 8 سے نیچے سے ہو کر 1 گھنٹے اور 11 منٹ میں گیم 10 – 9 سے اپنے نام کی۔ آخر میں جہانگیر نے 2 گھنٹے 46 منٹ میں 9 – 10، 9 – 5، 9 – 7، 9 – 2 سے میچ جیت لیا۔ عواد نے گھٹنے کی انجری کے مسائل کے بعد 1987 میں پروفیشنل اسکواش سے ریٹائرمنٹ لے لی۔ جمال عواد 6 نومبر 2004 کو اسکندریہ میں 49 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. Palmer، Michael (1984)۔ Guinness Book of Squash۔ Guinness Superlatives Ltd۔ ISBN:0-85112-270-1

بیرونی روابط

ترمیم