جمشید نسروانجی
جمشید نسروانجی مہتا (پیدائش:7 جنوری، 1886ء - وفات :8 اگست، 1952ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے معروف سماجی کارکن، سیاستدان، کراچی کے پہلے منتخب میئر اور کراچی کے معمار تھے۔[1]
جمشید نسروانجی | |
---|---|
کراچی میونسپل کمیٹی صدر | |
مدت منصب اپریل 1922ء – اکتوبر 1933ء | |
کراچی میونسپل کارپوریشن میئر | |
مدت منصب 1933ء – 1934ء | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 7 جنوری 1886ء کراچی |
تاریخ وفات | 1 اگست 1952ء (66 سال) |
مذہب | پارسی |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
حالات زندگی
ترمیمجمشید نسروانجی 7 جنوری، 1886ء کو کراچی، برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان) میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے ابتدائی تعلیم پارسی ربادی اسکول اور این جے وی اسکول کراچی سے حاصل کی اور پھر 1900ء میں مزید تعلیم کے لیے ڈی جے کالج کراچی میں داخل ہوئے۔ وہ 1914ء میں کراچی میونسپلٹی کے رکن بنے اور 1933ء تک اس کے رکن رہے۔ اس دوران 1922ء سے 1933ء تک گیارہ سال تک مسلسل کراچی میونسپل کمیٹی کے صدر اور پھر کراچی میونسپل کارپوریشن کے 1933ء سے 1934ء پہلے میئر منتخب ہوئے[1]۔ انھوں نے اپنی میئرشپ کے زمانے میں کراچی کی توسیع کے متعدد منصوبے بنائے۔ کھلی سڑکیں، باغات اور کھیلوں کے میدان تعمیر کروائے[2]۔ 1919ء میں جب انفلوائنزا کی بیماری نے کراچی میں وبا کی شکل اختیار کی تو انھوں نے دن رات عوام کی خدمت کی جس کے نتیجے میں وہ عوام میں بے حد مقبول ہوئے۔۔[3]
وفات
ترمیمجمشید نسروانجی مہتا8 اگست، 1952ء کو کراچی، پاکستان میں وفات پاگئے۔[1][2]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ جمشید نصروانجی : جدید کراچی کے معمار، روزنامہ ڈان کراچی، 6 اگست 2011ء
- ^ ا ب ص 74، پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء
- ↑ "جمشید نسروانجی کون تھے"۔ ڈان اردو