دریائے جمنا
(جمنا سے رجوع مکرر)
کوہ ہمالیہ کے علاقہ جمنوتری سے نکلتا ہے۔ اور 850 میل جنوب کی طرف بہتا ہوا الہ آباد کے مقام پر دریائے گنگا سے جا ملتا ہے۔ ہندو اس مقام کو بہت متبرک خیال کرتے ہیں۔ دہلی، برنداون، متھرا، اور آگرہ، اسی دریا کے کنارے آباد ہیں۔ الہ آباد سے متھرا تک اس میں کشتیاں چل سکتی ہیں۔ چنبل، بیتوا اور کین سون دریائے جمنا کے معاون ہیں جو بندھیا چل سے نکلتے ہیں۔ ہندو گنگا کی طرح جمنا کو بھی مقدس سمجھتے ہیں۔ کانپور کے قریب دریائے جمنا سے نہر جمن شرقی نکالی گئی ہے۔ جو گنگا اور جمنا کے درمیانی دوآبہ کو سیراب کرتی ہے۔ دہلی سے ذرا نیچے نہر آگرہ بھی دریائے جمنا ہی سے نکالی گئی ہے۔
دریائے جمنا | |
---|---|
انتظامی تقسیم | |
ملک | بھارت [1] |
تقسیم اعلیٰ | بھارت |
متناسقات | 31°01′21″N 78°27′18″E / 31.0225°N 78.455°E [2] |
قابل ذکر | |
جیو رمز | 1252798 |
درستی - ترمیم |
ویکی ذخائر پر دریائے جمنا سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
نگار خانہ
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "صفحہ دریائے جمنا في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اکتوبر 2024ء
- ↑ "صفحہ دریائے جمنا في خريطة الشارع المفتوحة"۔ OpenStreetMap۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اکتوبر 2024ء