جمیعت مابقا اسرائیل

مین ہٹن، نیویارک میں واقع کنیسہ

جمیعت مابقا اسرائیل ( عبرانی:קהילת שארית ישראל ، انگریزی: Congregation Shearith Israel ) جسے بسا اوقات ہسپانوی و پرتگیزی کنیسہ بھی کہا جاتا ہے؛ ریاستہائے متحدہ امریکہ میں یہودیوں کی قدیم ترین مذہبی جمیعت ہے۔ اسے ولندیزی برازیل سے آئے ہوئے یہودیوں نے 1654ء کو نیو ایمسٹرڈیم میں قائم کیا تھا۔[1] نیویارک میں یہ واحد یہودی جمیعت رہی تاوقتیکہ 1825ء میں جرمنی سے ہجرت کر کے آنے والے یہودیوں نے ایک جمیعت قائم کی۔

جمیعت مابقا اسرائیل
جمیعت مابقا اسرائیل سینٹرل پارک غربی
لوا خطا ماڈیول:Location_map میں 526 سطر پر: Unable to find the specified location map definition: "Module:Location map/data/United States Manhattan" does not exist۔
بنیادی معلومات
متناسقات40°46′29.5″N 73°58′38.3″W / 40.774861°N 73.977306°W / 40.774861; -73.977306
مذہبی انتسابراسخ العقیدہ یہودیت
رسمسفاردی
بلدیہنیو یارک شہر
ریاستنیو یارک
ملکریاستہائے متحدہ امریکا
حیثیتفعال
ویب سائٹwww.shearithisrael.org
تعمیراتی تفصیلات
معمارآرنلڈ برُنر
طرز تعمیرنئو کلاسیکل
تاریخ تاسیس1654
سنہ تکمیل1897
تفصیلات
سامنے کا رخمشرق
The synagogue's third cemetery (1829–1851) is on West 21st Street near the Avenue of the Americas (Sixth Avenue)

سفاردی یہودیت کا اتباع کرنے والا راسخ العقیدہ کنیسہ مینہٹن کی بالائی مغربی سمت کے علاقے میں مغربی وسطی پارک کی 70ویں گلی میں واقع ہے۔ نئوکلاسیکل طرز تعمیر کی یہ عمارت سنہ 1897ء سے جمیعت کے زیر تصرف ہے۔[2]

قیام اور کنیسہ کی عمارت

ترمیم
 
The Mill Street synagogue, detail from the section "Religious Buildings of New York" in A Plan of the City and Environs of New York by David Grim
 
Temple Shearith Israel, 5 West 19th Street, 1893

ہسپانوی اور پرتگیزی یہودی مہاجروں کا پہلا قافلہ 23 افراد پر مشتمل تھا جو ستمبر 1654ء کو ولندیزی برازیل سے نیو ایمسٹرڈیم پہنچا تھا۔پہلے تو ان کے ساتھ اچھا رویہ اختیار نہ کیا گیا اور انتظامیہ نے انھیں دھتکار دیا تاہم بعد میں سال 1655ء میں یہودیوں کو سرکاری طور پر اس کالونی میں رہنے کی اجازت دے دی گئی۔اسی سال کو جمیعت مابقا اسرائیل کی تاسیس کا سال شمار کیا جاتا ہے۔ اگرچہ انھیں نیو ایمسٹرڈیم میں رہنے کی اجازت دے دی گئی تھی لیکن ان لوگوں کو نسلی امتیاز کا سامنا کرنا پڑا اور ایک عرصہ تک انھیں عوامی سائناگوگ میں عبادت کی اجازت نہ تھی ( ولندیزی اور برطانوی دور میں)۔ تاہم جمیعت نے 1656ء میں ایک قبرستان کی جگہ حاصل کر لی تھی۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. Marcus, Jacob R. "Early American Jewry: The Jews of New York, New England, and Canada, 1649–1794." Philadelphia: Jewish Publication Society, 1951. Vol. I, pp. 3, 20–23
  2. Congregation Shearith Israel آرکائیو شدہ فروری 17, 2007 بذریعہ وے بیک مشین, Building Report, International Survey of Jewish Monuments. Retrieved April 3, 2007.