جناح باغ، ایبٹ آباد
جناح باغ ایبٹ آباد کا ایک قدیم پارک ہے۔ اس باغ کا پرانا نام "کمپنی باغ" ہے۔ یہ خوبصورت باغ اپنی تاریخی پس منظر کے لحاظ سے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ اسی باغ میں بیٹھ کر علامہ محمد اقبال نے کوہ ِ سربن کے حسن سے متاثر ہو کر اپنی مشہور نظم ابر تخلیق کی تھی۔ یہ پارک ایک عرصہ تک سیاسی جلسہ گاہ بھی رہا۔ اس تاریخی پارک میں پاک و ہند کے بڑے بڑے سیاست دان اپنے جلسے کر چکے ہیں۔ جن میں ذوالفقار علی بھٹو، گاندھی پٹیل،شاہ احمد نورانی،شیخ رشید،نواز شریف، بینظیر بھٹو، خان عبدالقیوم خان، عبدالغفار خان، ولی خان سمیت درجنوں قائدین اس تاریخی پارک میں خطاب کر چکے ہیں۔