جنسیات انسانی جنسیت کا سائنسی مطالعہ ہے، جس میں انسان کی جنسی دل چسپیوں، رویوں اور اعمال شامل ہیں۔[1] جنسیات کی اصطلاح کا اطلاق جنسیت کے غیر سائنسی مطالعات پر نہیں ہوتا، جیسے کہ سیاسیات یا سماجی تنقید۔[2][3]

توہمات

ترمیم

کئی سماجوں میں جنسیات ایک ناگفتہ بہ موضوع ہے جس پر عام طور سے گفتگو درست نہیں سمجھی جاتی ہے۔ اس وجہ سے لوگوں مغالطوں کا نہ صرف شکار ہوتے ہیں، بلکہ ان ہی کے سہارے زندگی گزارتے ہیں۔ مثلًا برصغیر کے لوگوں میں یہ مغالطہ رائج ہے کہ کثرت جماع مردوں میں کم زوری لاتا اور موت کا بھی سبب بن سکتا ہے۔[4]

فلموں میں

ترمیم

فلمی ذرائع نئے نئے جنسی پہلوؤں کی منظر کشی کر رہے ہیں۔ مثلًا بالی وڈ کی فلم لوسیکس ایندڈ دھوکا میں نہ صرف یہ کہ ایک برہنہ عورت کے دھندلے مناظر دکھائے گئے ہیں بلکہ ایسے جنسی مناظر بھی دکھائے گئے ہیں، جن کو خفیہ کیمروں کی آنکھ نے پکڑا ہے۔ فلم میں خفیہ، سیکیورٹی اوروڈیو کیمروں کے استعمال کو بھی دکھایا گیا اوریہ کہ کس طرح یہ جدید ایجادات انسان کی نجی زندگی کے پوشیدہ واقعات کی عکس بندی کرکے اُن کی آزادیوں پر روک لگا رہی ہیں۔[5]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Sexology"۔ Merriam Webster۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ دسمبر 29، 2013 
  2. Bullough, V. L. (1989). The society for the scientific study of sex: A brief history. Mt. Vernon, Iowa: The Foundation for the Scientific Study of Sexuality.
  3. Haeberle, E. J. (1983). The birth of sexology: A brief history in documents. World Association for Sexology.
  4. جنسیات اور ہمارے مغالطے (حصہ اول)
  5. جنسیات کے موضوع پر نئی بھارتی فلم، سماجی حلقوں میں ہلچل