جنگلی حیات (Wildlife: انگریزی) سے مراد تمام غیر کاشت یافتہ (Non-domesticated) نباتات، حیوانات اور دوسرے نامیات ہیں۔ اس میں وہ تمام پودے اور جڑی بوٹیاں شامل ہیں جو انسانوں کے متعارف کرائے بغیر کسی علاقے میں اگتی ہیں یا وہ جنگلی جانور شامل ہیں جو جنگل میں رہتے ہیں۔

جنگلی حیات تمام ماحولیاتی نظاموں میں پائی جاتی ہے۔ صحراؤں، میدانوں، گھاس کے میدان، جنگلات اور دیگر علاقے بشمول سب سے زیادہ ترقی یافتہ شہری علاقے، سبھی میں جنگلی حیات کی الگ الگ شکلیں موجود ہوتی ہیں۔

نیز دیکھیے ترمیم