جنگلی جانور (Wild Animals: انگریزی) وہ جانور ہیں جو جنگلوں میں رہتے ہیں۔ یہ جانور عام طور پر پالتو نہیں ہوتے ہیں۔ مشہور جنگلی جانور ہاتھی، شیر، چیتا، زرافہ، ریچھ، گیدڑ، لومڑی، وغیرہ ہیں۔ جنگلی جانور ماحول کو متوازن کرنے میں بہت اہم ہیں۔ یہ فطرت کے مختلف قدرتی عمل کو استحکام فراہم کرتے ہیں۔ جنگلی جانور تمام ماحولیاتی نظام بشمول صحرا، بارش کے جنگلات، میدانی علاقوں، پہاڑی علاقوں اور دیگر میں پائے جاتے ہیں۔