جنگ آزادی یادگار
جنگ آزادی ہند کے شہیدوں کا یادگار
جنگ آزادی یادگار (انگریزی: Jang-e-Azadi Memorial) بھارت کی جنگ آزادی کے لیے پنجابی شہیدوں کی یاد میں بنایا گیا یادگار اور عجائب گھر ہے جو پنجاب، بھارت کے جالندھر شہر کے نزدیک کرتارپور قصبے میں ہے۔ یہ یادگار 25 ایکڑ رقبے پر بنایا جا رہا ہے جس پر 200 کروڑ رپیے کی لاگت آنے کا اندازہ ہے۔[1] اس یادگار کا سنگ بنیاد پنجاب کے وزیر اعلیٰ پرکاش سنگھ بادل نے 19 اکتوبر 2014ء کو رکھا تھا۔