جنۃ العريف جسے مروجہ ہسپانی زبان میں Palacio de Generalife کے نام سے جانا جاتا ہے، الاندلس میں امارتِ غرناطہ کے ناصری امرا کے موسم گرما کا محل تھا ۔ یہ عمارت اب غرناطہ شہر سے منسلک اسپین کے اندلسیہ خود مختارعلاقے میں آتا ہے۔

مقامی نام
عربی: جَنَّة الْعَرِيف
The Generalife viewed from the Alhambra
مقامغرناطہ, اندلوسیا, ہسپانیہ
تعمیر14th century
نظم و نسقMinistry of Culture
باضابطہ نام: الحمرا, Generalife and البیازین, Granada
قسمCultural
معیارi, iii, iv
نامزد کردہ1984 (8th session)
1994 (18th session – Extension)
حوالہ #۔314
Regionعالمی ثقافتی ورثہ مقامات کی فہرستیں

تاریخ

ترمیم

محل اور باغات محمد سوم (1302ء-1309ء) کے دور حکومت میں تعمیر کیے گئے تھے اور ابو الولید اسماعیل (1313ء-1324ء) نے کچھ عرصے بعد اس کی تزئین و آرائش کروائی۔

 
The Court of la Acequia.
 
View of the Court del ciprés de la sultana.

ہیئت

ترمیم

یہ عمارت ایک پاشیو دے لا ایس کوئییہ (پانی کا راستہ یا پانی کے باغ کا صحن) جس میں کئی پھول کی پرتیں، فوارے، آرام گاہیں، قناتیں اور جارڈن ڈی لا سلطانہ (سلطانہ گارڈن یا صنوبر کے صحن) کی طرف سے بنائے گئے ایک طویل تیرنے کی جگہ ہے۔

آخرالذکر الاندلس میں قرون وسطیٰ میں تحفظ کیا گیا بہترین فارسی باغ سمجھا جاتا ہے۔

اصل میں محل الحمراء سے منسلک تھا جو اس وقت ایک وادی نما علاقے سے تقسیم ہوتا ہے۔

جنۃ العریف اس وقت شاید دنیا کا قدیم ترین بچا رہنے والا مسمانوں کے دور کا شاہی گلزار ہے۔[1]

بیسویں صدی

ترمیم

آج کے باغات کی تجدید اور صورت گری فرانسسکو پریئیتو مورینو کی جانب سے 1951ء میں کی گئی تھی۔ گزرگاہوں کو روایتی غرناطوی انداز میں سنگ ریزوں کی اقسام سے سجایا گیا ہے۔ سفید پتھروں کو دریائے درّو (River Darro) سے لایا گیا ہے جب کہ سیاہ پتھروں دریائے جنیل (River Genil) لایا گیا ہے۔[2]

جنۃ العریف یونیسکو کی جانب سے ایک عالمی وراثت کا مقام قرار دیا گیا ہے اور اس زمرے میں قصر الحمراء اور البایزین کا ضلع بھی شامل ہے۔

تصاویر کی گیلری

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. Burton, Rosemary and Cavendish, Richard (2003). Wonders of the World: 100 Great Man-Made Treasures of Civilization. Sterling Publishing Company, Inc., ISBN 1-58663-751-7, p.27.
  2. Núñez, J. Agustín (Ed.). (2002). Muslim and Christian Granada. Edilux. ISBN 84-95856-07-7.

خارجی روابط

ترمیم

ماخذ

ترمیم