جوزف پارکن برٹن (پیدائش:10 دسمبر 1873ء)|(انتقال: 25 جنوری 1940ء) ایک انگریز کرکٹ کھلاڑی تھا جس نے 1901 ءکے سیزن کے دوران ڈربی شائر کے لیے اول درجہ کرکٹ کھیلی۔برٹن سومرکوٹس ، ڈربی شائر میں پیدا ہوا تھا، تھامس برٹن کا بیٹا، ایک پلمبر اور پینٹر اور اس کی بیوی الزبتھ۔ [1] اس نے ڈربی شائر کے لیے 1901ء کے سیزن میں جولائی میں ناٹنگھم شائر کے خلاف ڈرا میں ڈیبیو کیا جس میں انھوں نے بیٹنگ آرڈر میں چھٹے نمبر سے ناٹ آؤٹ 51 رنز کا اپنے کیریئر کا بہترین سکور بنایا۔ اسی میچ میں انگریز ٹیسٹ کرکٹ کھلاڑی بلی گن 273 رنز کی کیریئر کی بہترین اننگز کھیلی اور جواب میں لیوی رائٹ نے ڈربی شائر کی جانب سے 193 رنز کی اننگز کھیلی۔ برٹن نے ایک ہفتے بعد گلوسٹر شائر کے خلاف 34 اور 33 رنز کی دو ٹھوس اننگز کھیلی اور ہیمپشائر کے خلاف 41 رنز کے ساتھ اوپننگ کی تاہم دیگر چار میچوں میں اس نے صرف کم سکور حاصل کیے اور دوسرا سیزن نہیں کھیلا۔

جوزف برٹن
ذاتی معلومات
مکمل نامجوزف پارکن برٹن
پیدائش10 دسمبر 1873(1873-12-10)
سومرکوٹس، ڈربیشائر، انگلینڈ
وفات25 جنوری 1940(1940-10-25) (عمر  66 سال)
سومرکوٹس, انگلینڈ
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
1901ڈربی شائر
پہلا فرسٹ کلاس15 جولائی 1901 ڈربی شائر  بمقابلہ  ناٹنگھم شائر
آخری فرسٹ کلاس15 اگست 1901 ڈربی شائر  بمقابلہ  واروکشائر
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ فرسٹ کلاس
میچ 7
رنز بنائے 200
بیٹنگ اوسط 18.18
100s/50s 0/1
ٹاپ اسکور 51*
گیندیں کرائیں
وکٹ
بالنگ اوسط
اننگز میں 5 وکٹ
میچ میں 10 وکٹ
بہترین بولنگ
کیچ/سٹمپ 4/-
ماخذ: [1]، اپریل 2012

انتقال

ترمیم

برٹن کا انتقال 25 جنوری 1940ء کو سومرکوٹس میں 67 سال کی عمر میں ہوا۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. British Census 1881