جویریہ بنت ابوسفیان
جویریہ بنت ابوسفیان (وفات:پہلی صدی ہجری) ابوسفیان بن حرب اور ہند بنت عتبہ کی بیٹی اور معاویہ بن ابو سفیان کی بہن تھیں۔
جویریہ بنت ابوسفیان | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
وجہ وفات | طبعی موت |
رہائش | مکہ مکرمہ |
شوہر | سائب بن ابی حبیش بن المطلب ، عبد الرحمٰن بن حارث بن امیہ بن عبد شمس |
والد | ابو سفیان بن حرب |
والدہ | ہند بنت عتبہ |
بہن/بھائی | |
عملی زندگی | |
نسب | القرشی |
خصوصیت | صحابیات |
درستی - ترمیم ![]() |
ازدواج
ترمیمجویریہ کا پہلا نکاح سائب بن ابی حُبَیش بن الاسد سے ہوا تھا۔ سائب کے انتقال کے بعد دوسرا نکاح عبد الرحمن بن الحارث بن امیہ بن عبد الشمس سے ہوا۔ جویریہ جنگ یرموک میں شریک تھیں۔[1]
حالات زندگی
ترمیمآپ کا نام جویریہ بنت ابی سفیان بن حرب بن امیہ قرشیہ ہے ۔ آپ معاویہ بن ابی سفیان کی پوری بہن اور ہند بنت عتبہ کی بیٹی تھیں ۔ سائب بن ابی حبیش بن المطلب بن اسد نے ان سے شادی کی، سائب کی وفات کے بعد پھر آپ نے دوسرا نکاح عبد الرحمٰن بن حارث بن امیہ بن عبد شمس (ان کے والد کے چچازاد بھائی) سے کیا ۔ اس نے یرموک کی جنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔ [2] [3]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ عبد السلام الترمانینی: أحداث التاريخ الإسلامي بترتيب السنين، جلد اول، مطبوعہ دارطلاس، دمشق۔
- ↑ د.عبد السلام الترمانيني، " أحداث التاريخ الإسلامي بترتيب السنين: الجزء الأول من سنة 1 هـ إلى سنة 250 هـ"، المجلد الأول (من سنة 1 هـ إلى سنة 131 هـ) دار طلاس ، دمشق.
- ↑ محمد بن سعد البغدادي (1990)، الطبقات الكبرى، تحقيق: محمد عبد القادر عطا (ط. 1)، بيروت: دار الكتب العلمية، ج. 8، ص. 190