جھیل ناصر
جھیل ناصر (عربی: بحيرۃ ناصر) جنوبی مصر اور شمالی سوڈان کا ایک عظیم آبی ذخیرہ ہے۔ اس کا 83 فیصد حصہ مصر میں ہے جہاں اسے جھیل ناصر کہا جاتا ہے جبکہ سوڈان میں اسے جھیل نوبیا کے نام سے پکارا جاتا ہے۔
جھیل ناصر | |
---|---|
ابو سمبل سے نظارہ | |
جھیل کے وقوع کا نقشہ | |
جغرافیائی متناسق | 22°25′N 31°45′E / 22.417°N 31.750°E |
قسم جھیل | ذخیرہ |
بنیادی اضافہ | |
بنیادی کمی | |
نکاسی طاس ممالک | مصر، سوڈان |
زیادہ سے زیادہ. لمبائی | 550 کلومیٹر (340 میل) |
زیادہ سے زیادہ. چوڑائی | 35 کلومیٹر (22 میل) |
رقبہ سطح | 5,250 کلومیٹر2 (2,030 مربع میل) |
اوسط گہرائی | 25.2 میٹر (83 فٹ) |
زیادہ سے زیادہ. گہرائی | 180 میٹر (590 فٹ) |
پانی کا حجم | 132 کلومیٹر3 (32 cu mi)[1] |
ساحل کی لمبائی1 | 7,844 کلومیٹر (25,735,000 فٹ) |
سطح بلندی | 183 میٹر (600 فٹ) |
1 Shore length is not a well-defined measure. |
یہ جھیل 1958ء سے 1970ء کے دوران دریائے نیل پر تعمیر کیے جانے والے اسوان بند کے نتیجے میں بنی۔
جھیل ناصر 550 کلومیٹر طویل اور خط سرطان کے قریب زیادہ سے زیادہ 35 کلومیٹر عریض ہے۔ اس کا کل سطحی رقبہ 5،250 مربع کلومیٹر اور پانی کے ذخیرے کی گنجائش 157 مکعب کلومیٹر ہے۔
1960ء کی دہائی میں بند کی تعمیر کے دوران ارد گرد کے کئی علاقوں سے افراد کو منتقل کر دیا گیا جبکہ سوڈان کی دریائی بندرگاہ وادی حلفا مکمل طور پر زیر آب آگئی اور نیا شہر اسیجھیل کے کنارے بسایا گیا۔
یہ جھیل سابق مصری صدر جمال عبدالناصر کے نام سے موسوم ہے جو اس متنازع بند کے منصوبے کے خالق تھے۔
1990ء کی دہائی میں جھیل میں ذخیرہ آب حد سے زیادہ بڑھنے کے بعد پانی مغربی صحرا کی جانب سفر کرنے لگا جس سے 1998ء کے اوائل میں توشکہ جھیلیں تشکیل پائیں۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Lake Nasser"۔ World Lake Database۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-10-15
ویکی ذخائر پر جھیل ناصر سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |