جہاں دیدہ
جہاں دیدہ پاکستانی دیوبندی عالم محمد تقی عثمانی کی ایک کتاب۔ کتاب ہذا انہی سفر ناموں کا ایک مجموعہ ہے ، جس میں محمد تقی عثمانی نے عراق ، مصر ، سعودی عرب ، اردن ، شام ، ترکی ، سنگاپور ، انڈو نیشیاء بنگلہ دیش ، قطر ، چین ، امریکا ، برطانیہ ، انڈیا ، کینیڈا ، جنوبی افریقہ ، فرانس اور امریکا کے اسفار اور ان اسفار کے دوران پیش آنے والے واقعات بیان کیے ہیں ۔ ان سفر ناموں کی حیثیت تاریخی اور جغرافیائی معلومات کے مجموعوں کی سی ہے ۔ ہر سفر نامہ کے شروع میں اس سفر کا سن ہجری و عیسوی اور مہینہ کا نام ذکر کیا گیا ہے ۔ کتاب کے آخر میں اعلام ، اماکن اور بلاد کا حروف تہجی کے اعتبار سے اشار میں ہے ، جسے محمد اشرف عثمانی اور محمد یحی عاصم نے ترتیب دیا ہے ۔ کتاب ہذا قارئین کے لیے دلچسپی اور معلومات میں اضافہ کا ذریعہ ہے ۔ انداز بیان اتنامؤثر ہے کہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ ہم خودان ممالک کی سیر کر رہے ہیں ۔ کتاب کے ٦٦٨ صفحات ہیں اور ١٤٣٣ ھ میں مکتبہ معارف القرآن کراچی سے شائع ہوئی ہے ۔[1]
مصنف | محمد تقی عثمانی |
---|---|
ملک | پاکستان |
زبان | اردو |
موضوع | سفرنامے |
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ ظل ھما (جنوری۔ جون ٢٠١٩)۔ "مفتی محمد تقی عثمانی کی معروف تصانیف و تالیفات کا تعارفی جائزہ"۔ راحت القلوب۔ ج ٣ شمارہ ١: ٢٢٠۔ 2021-01-28 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ ٢٤ جنوری ٢٠٢٢
{{حوالہ رسالہ}}
: تحقق من التاريخ في:|date=
(معاونت)