جیفری فاکسل بیل (پیدائش:16 اپریل 1896ء)|(انتقال:17 جنوری 1984ء) ایک انگریز کرکٹ کھلاڑی اور ماہر تعلیم تھے۔ وہ دائیں ہاتھ کے بلے باز تھے جنھوں نے ڈربی شائر اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیے اول درجہ کرکٹ کھیلی۔ اس نے پہلی جنگ عظیم کے دوران ملٹری کراس جیتا اور دو اسکولوں کے ہیڈ ماسٹر بنے۔ بیل سٹیپن ہیل ، ڈربی شائر میں پیدا ہوا تھا اور اس کا تعلق ایورشیڈ بریونگ فیملی سے تھا۔ انھوں نے 1914ء میں اپنی پہلی کاؤنٹی چیمپیئن شپ میں شرکت کی، حالانکہ ان کا کرکٹ کیریئر پہلی جنگ عظیم کی وجہ سے رک گیا تھا۔ 1915ء میں انھیں رائل فیلڈ آرٹلری میں کمیشن ملا اور 1919ء میں ملٹری کراس سے نوازا گیا [1]

جیفری بیل
ذاتی معلومات
مکمل نامجیفری فاکسل بیل
پیدائش16 اپریل 1896ء
سٹیپن ہل، سٹیفورڈشائر، انگلینڈ
وفات17 جنوری 1984(1984-10-17) (عمر  87 سال)
ہاسلمیرے، سرے، انگلینڈ
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
1914–1920ڈربی شائر
1919آکسفورڈ یونیورسٹی
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ فرسٹ کلاس
میچ 12
رنز بنائے 336
بیٹنگ اوسط 16.00
100s/50s –/2
ٹاپ اسکور 64
کیچ/سٹمپ 2/–
ماخذ: کرک انفو، 14 جون 2022

ذاتی زندگی ترمیم

بیل کے کزن، ایڈورڈ ، سڈنی ، والس اور فرینک ایورشیڈ ، انیسویں صدی کے پچھلے حصے میں ڈربی شائر کے لیے اول درجہ کرکٹ کھلاڑی تھے، جب کہ ولیم ایورشیڈ نے بھی 20ویں صدی کے پہلے نصف میں اول درجہ کرکٹ کھیلی۔

انتقال ترمیم

ان کا انتقال 17 جنوری 1984ء کو ہاسلمیر، سرے، انگلینڈ میں 87 سال کی عمر میں ہوا۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم