جیما لوسی لین (پیدائش 13 مئی 2003ء) ایک انگریز خاتون کرکٹ کھلاڑی ہے جو فی الحال ہیمپشائر اور ویسٹرن سٹارم کے ساتھ منسلک ہے۔ وہ دائیں ہاتھ کی میڈیم باؤلر کے طور پر کھیلتی ہیں۔ [1]

جیما لین
شخصی معلومات
پیدائش 13 مئی 2003ء (21 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ کرکٹ کھلاڑی   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھیل کرکٹ   ویکی ڈیٹا پر (P641) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی اور کیریئر

ترمیم

لین نے اپنا کاؤنٹی ڈیبیو 2021ء میں ہیمپشائر کے لیے خواتین ٹوئنٹی 20 کپ میں مڈل سیکس کے خلاف کیا۔ [2] اس نے ٹورنامنٹ میں ٹیم کے لیے مزید 5 میچ کھیلے اور 24.66 کی اوسط سے 3 وکٹیں لیں۔ [3] اس نے 2022ء خواتین ٹوئنٹی 20 کپ میں سات میچ کھیلے اور دو وکٹیں لیں۔ [4] اس نے 2023ء خوارین ٹوئنٹی 20 کپ میں 10.16 کی اوسط سے ٹیم کے لیے چھ وکٹیں حاصل کیں۔ [5] لین کو 2021ء کے سیزن کے لیے سدرن وائپرز کے دستے میں نامزد کیا گیا تھا لیکن اس نے کوئی میچ نہیں کھیلا۔ [6] ابتدائی طور پر اسے 2022ء کے سیزن کے لیے سائیڈ کے دستے میں شامل نہیں کیا گیا تھا، لیکن 16 جولائی کو لائٹننگ کے خلاف وائپرز کے میچ کے لیے سب سے پہلے میچ ڈے سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ [7] ستمبر 2023ء میں اس نے ویسٹرن سٹارم کو معاہدے کے تحت تنخواہ پر جوائن کیا۔ [8] اس نے ٹیم کے لیے 5 ستمبر 2023ء کو سن رائزرز کے خلاف راچیل ہیہو فلنٹ ٹرافی میں ڈیبیو کیا۔ [9] اس نے اس سیزن میں ٹیم کے لیے مجموعی طور پر 4 میچ کھیلے۔ [10]

اعدادوشمار

ترمیم

جیما لین کو اگرچہ اتنے زیادہ مواقع نہیں ملے لیکن اس نے اپنی بہترین کوششیں کی ہیں اس نے اب تک 4 اول درجہ میچ کھیلے ہیں جن میں اس نے 5 کے سب سے زیادہ رنز کے ساتھ رنز بنائے ہیں اور ٹی20 میں 19 میچ کھیل کر 21 رنز اسکور کیے ہیں جن میں 10 اس کا زیادہ بہترین اسکور ہے۔[11]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Player Profile: Gemma Lane"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-09-05
  2. "Middlesex Women v Hampshire Women, 25 April 2021"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-09-05
  3. "Bowling for Hampshire Women/Vitality Women's County T20 2021"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-09-05
  4. "Bowling for Hampshire Women/Vitality Women's County T20 2022"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-09-05
  5. "Bowling for Hampshire Women/Vitality Women's County T20 2022"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-09-05
  6. "Southern Vipers Announce 2021 Playing Squad"۔ The Ageas Bowl۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-09-05
  7. "Match Preview: Lightning v Southern Vipers, Rachael Heyhoe Flint Trophy"۔ The Ageas Bowl۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-09-05
  8. "2023 Rachael Heyhoe-Flint Trophy Preview: Sunrisers v Storm"۔ Western Storm۔ 4 ستمبر 2023۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-09-05
  9. "43rd Match, Radlett, September 5 2023, Rachael Heyhoe Flint Trophy: Sunrisers v Western Storm"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-09-05
  10. "Records/Rachael Heyhoe Flint Trophy 2023 - Western Storm/Batting and Bowling Averages"۔ ESPNCricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-10-22
  11. https://www.espncricinfo.com/cricketers/gemma-lane-1264423