جی میل گوگل کی جانب سے فراہم کی جانے والی مفت ای میل سروس ہے۔ محفوظ ویب میل کے علاوہ پوپ3 اور IMAP4 کے ذریعے بھی صارفین جی میل تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ جی میل کا آغاز یکم اپریل 2004 کو ہوا جب دعوت ناموں تک محدود اس کے بیٹا ورژن کا اجرا کیا گیا۔ 7 فروری 2007 کو اسے بیٹا ورژن مرحلے ہی پر عوام کے لیے جاری کر دیا گیا۔ 7 جولائی 2009 کو، دیگر گوگل ایپس کے ساتھ یہ سروس بیٹا کیفیت سے اپگریڈ ہو گئی۔

جی میل
Gmail's logo
سائٹ کی قسم
ویب میل
دستیاب72 زبانیں[1]
مالکگوگل
ویب سائٹmail.google.com
الیکسا درجہpositive decrease 89 (April 2015)
تجارتیجی ہاں
اندراجدرکار
صارفین425 ملین (جون 2012)[2]
آغازیکم اپریل 2004 16 سال، 117 دن
نوجودہ حیثیتآن لائن
مواد لائسنس
ملکیتی
تخلیقی زبانجاوا اور جاوااسکرپٹ[3]

ابتدا میں ہر صارف کو 1 گیگابائٹ جگہ فراہم کی گئی، جو جی میل کے دیگر حریف، جیسے ہاٹ میل ووغیرہ کی 2 سے 4 میگابائٹ جگہ سے کہیں زیادہ تھی۔ بعد ازاں، جی میل کی جانب سے اس میں وقتاً فوقتاً مزید اضافہ کیا جاتا رہا ہے۔ ہر جی میل پیغام، بہ شمول منسلکات، 25 ایم بی پر مشتمل ہو سکتا ہے۔ جی میل تلاش کی سہولت پر مشتمل انٹرفیس اور انٹرنیٹ فورموں کے جیسا مکالماتی منظر (conversation view) فراہم کرتا ہے۔ جون 2012 کے اعداد و شمار کے مطابق، دنیا بھر میں 425 ملین فعال صارفین کے ساتھ جی میل سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ویب-مرکز ای میل سروس ہے۔ مئی 2014 میں گوگل پلے اسٹور سے اینڈروئڈ آلات پر ایک بلین بار انسٹال ہونے والی پہلی ایپ کا اعزاز جی میل کو حاصل ہوا۔

حوالہ جاتترميم

  1. "Change your language settings - Gmail Help". سپورٹ ڈاٹ گوگل ڈاٹ کام. 2015. 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 5 اپریل 2015. 
  2. دی اورازیو، دانتے (28 جون 2012). "Gmail now has 425 million total users". دی ورج (ویب سائٹ). ووکس میڈیا. 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 28 جون 2012. 
  3. "The Key To Gmail: Sh*t Umbrellas". ٹیک کرنچ. 2010-04-13. 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 14 مارچ 2010.