ڈاکٹر حارث سلاجک (اکتوبر 1، 1945ء میں سراجیو، بوسنیا ہرزیگووینا، یوگوسلاویہ میں پیدا ہوئے) ایک بوسنیائی سیاست دان اور مدرس ہیں۔ 2006ء کے انتخاب میں، حارث سلاجک، بوسنیا ہرزیگووینا کی صدارت کے 4 سال کے لیے بوسنیائی رکن منتخب ہوئے۔

حارث سلاجک
(بوسنیائی میں: Haris Silajdžić ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

مناصب
بوسنیا و ہرزیگوینا کی وزرا کونسل کے چیئرمین   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
25 اکتوبر 1993  – 30 جنوری 1996 
صدارت بوسنیا و ہرزیگووینا کے چیئرمین   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
6 مارچ 2008  – 6 نومبر 2008 
صدارت بوسنیا و ہرزیگووینا کے چیئرمین   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
6 مارچ 2010  – 10 نومبر 2010 
معلومات شخصیت
پیدائش 1 اکتوبر 1945ء (79 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سرائیوو   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بوسنیا و ہرزیگووینا   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی بلغراد یونیورسٹی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان ،  مورخ ،  استاد جامعہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت جامعہ سرائیوو   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سیاسی زندگی

ترمیم

1990ء سے 1993ء تک وہ بوسنیا ہرزیگووینا کے وزیر خارجہ اور 1993ء سے 1996ء تک وزیر اعظم رہے۔ بوسنیا میں جنگ کے دوران، جو اپریل 1992ء میں شروع ہوئی اور آخرکار دیٹون معاہدے کے ساتھ ختم ہوئی، وہ بوسنیا کی غیر ملکی جارحیت کے خلاف فوجی مدد اور دفاع کے سب سے نمایاں وکیل رہے۔ انھوں نے بوسنیائی سرب فوجوں کی بوسنیائی مسلمانوں اور بوسنیائی کروٹوں کی "نسلی صفائی" کے خلاف بھی آواز بلند کی۔ وہ ناانصافی اور نسلی صفائی کے مسئلے کو اجاگر کرنے کے لیے مسلسل یورپی اور مسلم ممالک اور اس کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے دورے کرتے رہے ۔

  1. Munzinger person ID: https://www.munzinger.de/search/go/document.jsp?id=00000021025 — بنام: Haris Silajdzic — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017