حاشیہ پن
حاشیہ پن، سماجی حاشیہ پن (انگریزی: marginalisation) یا سماجی استثنائیت (انگریزی: social exclusion) ایک سماجی عدم مساوات، پچھڑاپن اور سماج مین دستیاب عام فوائد سے محرومی ہے۔[1] یہ اصطلاح بطور خاص یورپ میں کثیر الاستعمال ہے اور کا آغاز فرانس میں ہوا تھا۔ اس کا مختلف شعبہ جات میں کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے، جیسے کہ تعلیم، عمرانیات، نفسیات، سیاست اور معاشیات۔[2]
سماجی حاشیہ پن ایک طریقۂ کار ہے جس میں افراد پر مختلف حقوق، مواقع اور وسائل پر یا تو مکمل روک لگی ہوتی ہے یا پھر انھیں ان تک مکمل رسائی نہیں ملتی، جو عام طور سے سماج کے دوسرے زمروں کے لوگوں کو آسانی سے مہیا ہوتے ہیں۔ یہ وہ سہولتیں ہوتی ہیں جو سماجی یکجہتی کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہیں اور سماج کے اس حلقے میں انسانی حقوق کے لیے ضروری ہوتے ہیں[3] (مثلًا گھر کی تعمیر یا گھر کی ملکیت، ملازمت، صحت کی دیکھ ریکھ، شہری معاملات میں گفت و شنید، جمہوری شراکت داری اور قانون کی پاسداری) ۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ Silver, Hilary (1994)۔ "Social Exclusion and Social Solidarity: Three Paradigms"۔ انٹر نیشنل لیبر ریویو۔ 133 (5–6): 531–78۔ 23 اگست 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 ستمبر 2019
- ↑ Peace, R., 2001. Social exclusion: A concept in need of definition?. Social Policy Journal of New Zealand, pp.17-36.
- ↑ "About"۔ Institute on Public Safety and Social Justice۔ Adler University