حانث(perjurer) دانستہ جھوٹی قسمیں کھانے والا۔
حنث گناہ، جھوٹی قسم، گناہ عظیم کو کہتے ہیں اور یہ گناہ کرنے والا حانث کہلاتا ہے۔
حنث سے مراد ایسا گناہ ہے جس کا تعلق عہد و پیمان یا قسم توڑنے سے ہو۔ اور ایسے گناہ سب کے سب کبیرہ یا عظیم ہی ہوتے ہیں[1] حنث کے معنی ہیں گناہ اسی لیے قسم توڑنے کو حنث کہتے ہیں کہ وہ گناہ ہے،چونکہ بالغ ہونے پر انسان گناہ کے قابل ہوتاہے اس لیے بلوغ کو حنث کہا جاتاہے۔[2] دروغ حلفی؛ جان بوجھ کر کوئی جھوٹی قسم کھانا یا کسی قسم یا وعدے کی خلاف ورزی۔ (قانون) اگر کوئی شخص کسی قانونی کارروائی میں حلف اٹھا چکا ہو تو اس کا، مسئلہ زیر بحث پر اثر انداز ہونے والے کسی معاملہ کے متعلق جان بوجھ کر، کوئی جھوٹا بیان دینے کا عمل۔[3]

حوالہ جات ترمیم

  1. تفسیر تیسیر القرآن مولانا عبد الرحمن کیلانی،الواقعہ46
  2. مرآۃ المناجیح شرح مشکوۃ المصابیح مفتی احمد یار خان جلد دوم صفحہ952
  3. آن لائن قومی انگریزی اُردو لُغت،ادارۂ فروغِ قومی زبان اسلام آباد پاکستان