حباب بن عامر ثعلبی
(حباب بن عامر شعبی سے رجوع مکرر)
حباب بن عامر بن کعب تیمی قبیلہ تیم لات بن ثعلبہ میں سے کوفہ کے باشندہ تھے۔ شیعہ علی علیہ السلام تھے اور جناب مسلم بن عقیل علیہ السلام کی بیعت کی تھی۔ جناب مسلم بن عقیل علیہ السلام کی شہادت کے بعد وہ اپنے قبیلہ میں روپوش ہو گئے۔ جب امام حسین علیہ السلام کی کوفہ کی جانب روانگی کی اطلاع ان کو ہوئی تو وہ خفیہ طور پر کوفہ سے باہر نکلے اور راہ میں امام حسین علیہ السلام کی خدمت میں پہنچ کر ہمراہ و رکاب ہوئے یہاں تک کہ روزِ عاشور حملہ اولی میں درجہ شہادت پر فائز ہوئے۔[1]