حبیب السیر
حبیب السیر غیاث الدین خواندمیر کی فارسی زبان میں تصنیف کردہ تاریخ کی ایک کتاب ہے۔ ان کی وفات 942ھ میں ہوئی۔ [1][2]
اس کتاب کا مکمل نام حبيب السير فی اخبار افراد البشر ہے۔ کشف الظنون میں مذکور ہے کہ “حبيب السير فی اخبار افراد البشر غیاث الدین بن ہمام الدین کی فارسی زبان کی تصنیف ہے۔ ان کو خواند میر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ تاریخ کی ایک اہم کتاب ہے“۔ [3]
یہ کتاب ان کے دادا میر خواند کی روضۃ الصفا کی تلخیص ہے۔ ہند و ایران میں اس کے متعدد ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں۔ [4]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Ḥabīb as-siyar (work by Khwāndamīr) – Britannica Online Encyclopedia
- ↑ هدية العارفين - إسماعيل باشا البغدادي - ج 2 - الصفحة 235
- ↑ نفحات الأزهار- السيد علي الميلاني - ج 10 - الصفحة 240 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ shiaonlinelibrary.com (Error: unknown archive URL)
- ↑ الذريعة - آقا بزرگ الطهراني - ج 6 - الصفحة 244