حبیب اللہ قندھاری حبیب اللہ قندھاری (1213ھ-1285ھ) قندھار کے رہنے والے تھے۔ تیرہویں صدی ہجری کے افغانستان کے مشاہیر علما میں شمار کیے جاتے تھے۔ سید احمد بریلوی سے بیعت کی اور اپنے علاقے میں دعوت و تبلیغ کا کام کیا۔ عبد اللہ غزنوی انہی کی مرید تھے۔ ان کے ملفوظات کا مجموعہ "ملفوظات ملا حبیب اللہ قندھاری" کے نام سے شائع ہو چکا ہے۔[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. محمد اسحاق بھٹی: تذکرہ مولانا غلام رسول قلعوی، اشاعت گوجرانوالہ، 2012ء، صفحہ 128-129