عبد اللہ غزنوی
افغان- بھارتی عالم دین اور ماہر نفسیات
عبد اللہ غزنوی (1811ء–1881ء) افغان- بھارتی عالم دین اور ماہر نفسیات تھے۔ آپ کا اصل نام محمد اعظم تھا، انھوں نے اپنا نام بدل کر عبد اللہ رکھ لیا تھا۔ عبد اللہ غزنوی 1230ھ میں افغانستان کے ضلع غزنی کے ایک مقام قلعہ بہادر خیل میں پیدا ہوئے۔ اپنے عہد کے شیخ و امام اور محدث و فقیہ تھے۔ زہد و عبادت، ریاضت و تصوف اور جہاد فی سبیل اللہ میں انفرادیت کے مقام پر فائز تھے۔ حبیب اللہ قندھاری سے فیض حاصل کیا۔[1]
عبد اللہ غزنوی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
تاریخ پیدائش | سنہ 1811ء |
وفات | سنہ 1881ء (69–70 سال) امرتسر |
اولاد | مولوی عبدالجبار غزنوی |
عملی زندگی | |
استاذ | سید نذیر حسین دہلوی |
پیشہ | محدث |
درستی - ترمیم |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ محمد اسحاق بھٹی: تذکرہ مولانا غلام رسول قلعوی، اشاعت گوجرانوالہ، 2012ء، صفحہ 126-
پیش نظر صفحہ شخصیت سے متعلق موضوع پر ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں مزید اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کرسکتے ہیں۔ |