حب بند
حب بند ایک آبی ذخیرہ ہے جو دریائے حب پر کراچی سے 56 کلومیٹر دور صوبہ سندھ اور بلوچستان کی سرحد پر پاکستان میں واقع ہے۔ یہ بند 24300 ایکڑ کے رقبہ پر پھیلا ہوا ہے اور اس میں 857000 ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔ یہ پاکستان کا تیسرا بڑا بند ہے۔
حب ڈیم | |
---|---|
ملک | پاکستان |
مقام | سندھ-بلوچستان صوبائی سرحد کراچی سے 45 کلومیٹر (28 میل) شمال-مشرق میں |
مقصد | Municipal صنعتی آبپاشی[1] |
تعمیر کا آغاز | ستمبر 1963ء[1] |
تاریخ افتتاح | جون 1981ء[1] |
تعمیری اخراجات | روپیہ 1191.806 ملین (US$11 ملین)[1] |
Operator(s) | WAPDA |
ڈیم اور سپل وے | |
قسم ڈیم | Earth fill dam |
تقید | دریائے حب Shoring Nullah |
ذخیرہ آب | |
کل گنجائش | 687,276 acre·ft (0.847742 کلومیٹر3)[2] |
فعال گنجائش | 656,000 acre·ft (0.809 کلومیٹر3)[1] |
غیر فعال گنجائش | 41,806 acre·ft (0.051567 کلومیٹر3)[2] |
طاس کا رقبہ | 3,410 مربع میل (8,800 کلومیٹر2)[2] |
سطح کا رقبہ | 29.06 مربع میل (75.3 کلومیٹر2)[2] |
Invalid designation | |
نامزد | 10 May 2001 |
حوالہ نمبر | 1064[3] |
حب ڈیم جو دریائے حب پر واقع ہے صنعتی اور آب پاشی مقاصد کے لیے ڈیم کی تعمیر کا آغاز ستمبر 1963 میں ہوا جبکہ ڈیم کا افتتاح جون 1981 میں ہوا حب ڈیم بلوچستان اور سندھ کی سرحد پر واقع ہے جو کراچی سے 45 کلومیٹر شمال مشرق میں ہے حب ڈیم 24300 ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا ہے بتایا جاتا ہے کہ حب ڈیم پاکستان کا تیسرا بڑا ڈیم ہے ڈیم میں 857000 ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے ڈیم کے انتظامات واپڈا کے حوالے ہیں حب ڈیم ایک تفریحی مقام بھی ہے جہاں چھٹیوں میں لوگ تفریح کے لیے آتے ہیں حب ڈیم اس کے قبل آٹھ مرتبہ مکمل بھرا ہے آخری بار اگست 2020ء میں بھر گیا اور آج 02 سال بعد ایک بار پھر ڈیم بھرنے کے قریب ہے ڈیم سے کراچی کو 100 ایم جی ڈی جبکہ 60 ایم جی ڈی حب کو پانی فراہم کیا جارہا ہے ڈیم بھرنے کے بعد حب و کراچی کو مسلسل تین سال تک پانی کی سپلائی جاری رہے گی
حب بند صرف ایک آبی ذخیرہ ہی نہیں بلکہ ایک بہتریں تفریحی مقام بھی ہے۔ تعطیلات کے دنوں میں کراچی سے کافی لوگ تفریح کے لیے یہاں آتے ہیں اور حب جھیل میں تیراکی، مچھلی کے شکار اور کشتی رانی سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ ت ٹ "Hub Dam" (بزبان انگریزی)۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 جون 2017
- ^ ا ب پ ت "Hub Dam – Main Features" (بزبان انگریزی)۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 جون 2017
- ↑ "Hub Dam"۔ Ramsar Sites Information Service۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اپریل 2018