حرف باز (انگریزی: HarfBuzz) (فارسی زبان میں حرف باز کا مطلب اوپن ٹائپ ہوتا ہے[1]) سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کا ایک کتاب خانہ ہے جس کے ذریعہ یونیکوڈ متن کو شکل دی جاتی ہے۔ حرف باز کے دو نسخے ہیں، حرف باز قدیم اور حرف باز جدید، جو سب سے زیادہ معروف و مستعمل ہے، جبکہ حرف باز قدیم کی ڈویلپمنٹ اب جاری نہیں رہی۔ حرف باز کا قدیم نسخہ محض اوپن ٹائپ فونٹس کو معاونت فراہم کرتا تھا، جبکہ جدید نسخہ متعدد فونٹس ٹیکنالوجیوں کو معاونت فراہم کرتا ہے۔[2]

حرف باز
تیار کردہبهداد اسفهبد, Simon Hausmann, Martin Hosken, Jonathan Kew, Lars Knoll, Werner Lemberg, Owen Taylor, David Turner
مستحکم اشاعت1.0.3 / 1 ستمبر 2015؛ 9 سال قبل (2015-09-01)
پروگرامنگ زبانC++
آپریٹنگ سسٹممائیکروسافٹ ونڈوز, Unix-like
صنفSoftware development library
اجازت نامہMIT
ویب سائٹfreedesktop.org/wiki/Software/HarfBuzz/

جدید حرف باز محض متن کو شکل دینے کی سہولت فراہم کرتا ہے، جبکہ متن لے آؤٹ اور رینڈرنگ کے کاموں کے لیے دوسرے کتاب خانوں کی ضرورت پڑتی ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "حرف باز"۔ freedesktop.org۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 ستمبر 2015 
  2. "دفتری ویب گاہ برائے حرف باز"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 نومبر 2012ء 
  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔